کوٹی نے سینئر مارکیٹنگ ایگزیکٹوز کو ترقی دے دی

– اسٹیون مورمورس ایس وی پی گلوبل مارکیٹنگ امریکن فریگرینسز، کوٹی پریسٹیج مقررہوں گے

– جوہانا بزینیلی ایس وی پی مارکیٹنگ کلر کاسمیٹکس، کوٹی بیوٹی ہوں گی

نیو یارک، 25 جون 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

آرائش حسن کے شعبے میں ابھرتے ہوئے عالمی رہنما ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: COTY) نے آج اسٹیون مورمورس کی سینئر نائب صدر، گلوبل مارکیٹنگ امریکن فریگرینسز، کوٹی پریسٹیج کی حیثیت سے تقرری کا اعلان کیا ہے جو یکم جولائی 2013ء سے موثر ہوگا۔ مزید برآں، جوہانا بزینیلی کو بھی ترقی دے کر سینئر نائب صدر کلر کاسمیٹکس، کوٹی بیوٹی کے نئے عہدے پر فائز کردیا گیا ہے۔

(تصویر:  http://photos.prnewswire.com/prnh/20130625/NY36518)

Coty%20Inc.%20Promotes%20Senior%20Marketing%20Executive%20Stephen%20Mormoris%20To%20The%20Role%20of%20SVP%20Global%20Marketing%20American%20Fragrances%2C%20Coty%20Prestige کوٹی نے سینئر مارکیٹنگ ایگزیکٹوز کو ترقی دے دی

Coty Inc. Promotes Senior Marketing Executive Stephen Mormoris To The Role of SVP Global Marketing American Fragrances, Coty Prestige.

اپنے نئے عہدے میں مورمورس کیلون کلائین، مارک جیکبز اور بیلن سیاگا جیسے برانڈز کے لیے مضبوط سہارے قائم کریں گے، اور ساتھ ساتھ دنیا میں خوشبویات کے شعبے میں کوٹی کی قیادت کو مضبوط کرنے کے لیے نئے لگژری فیشن/لائف اسٹائل برانڈز بھی بنائیں گے۔ وہ خوشبویات کے شعبے میں نئی شراکت داریوں کے مواقع تلاش کرنے کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے، اور ساتھ ساتھ موجودہ شراکت داروں کے ساتھ تزویراتی تعلقات کی نگرانی بھی کریں گے۔ مورمورس کوٹی پریسٹیج کے صدر ژاں مورتے کو جوابدہ ہوں گے۔

ژاں مورتے نے کہا کہ “اسٹیو ایک تجربہ کار اور اعلیٰ درجے کے مارکیٹر ہیں جنہوں نے گزشتہ 12 سالوں میں کوٹی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اپنی تخلیقی صلاحیت، کاروباری حس اور عالمی مارکیٹ رحجانات کی وسیع سوجھ بوجھ کی بدولت انہوں نے ایک آرائش حسن اور خوشبویات کے مستحکم، پائیدار اور صارفین کے متعلق برانڈز تخلیق کیے۔ ان کی تقرری ہمارے برانڈز کے عالمی اداروں کو مزید مہمیز عطا کرے گا، کیونکہ ہم کوٹی کو آرائش حسن کے شعبے میں عالمی سطح پر ایک متحرک ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔”

مورمورس نے کہا کہ “کوٹی، آرائش حسن کی صنعت اور ہماری کامیابی کا اہم سبب یعنی ہمارے برانڈ شراکت دار میرے لیے اصل جوش و جذبہ ہیں۔ میری نظریں پورے ذوق و شوق کے ساتھ نئے کردار کو نبھانے اور کوٹی کو کوٹی پریسٹیج کے ذریعے اپنا برانڈ آگے بڑھانے میں مدد دینے پر مرکوز ہیں؛ اور اس کے بہت زبردست امکانات ہیں۔”

2001ء میں کوٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے مورمورس کوٹی بیوٹی کے خوشبویات کے پورٹ فولیو کے خالق رہے ہیں، انہوں نے طاقتور فیشن اور سیلیبرٹی برانڈز بنائے جو پریسیٹج اور عام مارکیٹوں تک پھیلے ہوئے ہیں، اور اساسی نمو کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر انہوں نے کوٹی کے لائسنس شراکت داروں جیسا کہ ہال بیری، ڈیوڈ اور وکٹوریا بیکہم، بیونسے، سیلین ڈیون، گیس، ہائیڈی کلوم، کائلی منوگ، کیٹ موس اور کیٹی پیری سمیت دیگر کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کیے۔

انہوں نے کوٹی کے کلر کاسمیٹکس پورٹ فولیو میں بھی زبردست حصہ ڈالا، جو کم قیمت کے برانڈز سے لے کر پریمیئم/امیج ڈریون برانڈز تک پھیلا ہوا ہے۔ نمایاں طور پر انہوں نے ریمل کو ایک وضع دار اور ویلیو-ڈریون عالمی کاسمیٹکس برانڈ میں تبدیل کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ وہ امریکہ میں ناخن کے زمرے میں سیلی ہینسن کی قائدانہ پوزیشن کو مضبوط بنانے کے بھی ذمہ دار رہے اور صارفین کے لیے ناخن کے لیے رنگ ، ایپلیکس اور جیل کلر ٹیکنالوجی پیش کرنے میں بھی پیش پیش رہے۔

بزینیلی کا کردار کلر کاسمیٹکس کے حوالے سے کوٹی کی جانب سے قائم کردہ پہلے سینئر مارکیٹنگ عہدے پر ہوگا، جو کوٹی میں دوسرا سب سے بڑا اور سب سے تیزی سے ابھرتا ہوا شعبہ ہے۔ بزینیلی نے اپنے کیریئر میں رنگوں کے حوالے سے جامع تجربہ حاصل کیا ہے۔ وہ کوٹی کے کلر پورٹ فولیو کی توسیع، استور، ریمل، سیلی ہینسن، مین ہٹن اور این وائی سی جیسے برانڈز کی ترقی کو یقینی بنائیں گی۔ وہ چیف سائنٹسٹ آفیسر رالف ماکیو کے ہمراہ کوٹی کلر ٹیکنالوجی انوویشن کونسل کی بھی قیادت کریں گی۔ بزینیلی کوٹی بیوٹی کے صدر ریناتو سیمیراری کو جوابدہ ہوں گی۔

ریناتو سیمیراری نے کہا کہ “جوہانا ہمارے کاروبار کی ترقی پر پہلے ہی اپنے زبردست اثرات مرتب کر چکی ہیں۔ اپنے زبردست جوش و خروش اور صنعت کے بہترین تجربے کی بدولت وہ کلر کاسمیٹکس پر بہترین اثرات مرتب کریں گی، جو کوٹی میں دوسرا سب سے بڑا شعبہ بن چکا ہے۔”

بزینیلی نے کہا کہ “اس عہدے کی تخلیق کوٹی کے لیے کلر کاسمیٹکس شعبے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ اور یہ مستقبل کے لیے بہت ہی مثبت قدم ہے، جو مجھے ادارے بھر میں کلر کاسمیٹکس کے لیے میری مارکیٹ اور صارف معلومات کا فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔ “

بزینیلی نے 1997ء میں کوٹی کی جانب سے ریمل کے حصول کے ساتھ کوٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد سے وہ برطانیہ اور اٹلی میں متعدد مارکیٹنگ اور عمومی انتظامی عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ کلر کے زرے میں عالمی ٹریڈ مارکیٹنگ کی ذمہ دار رہی ہیں؛ اور کوٹی کے مارکیٹنگ منصوبوں اور ادارے کی ترجیحات کے مطابق کرنے کے لیے عالمی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

کوٹی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کے زمرے میں ایک ابھرتا ہوا عالمی ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 30 جون 2012ء کو ختم ہونے والے مالی سال پر 4.6 ارب ڈالر تھی۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک حقیقی پلے بیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں معروف خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور اسکن اینڈ باڈی کیئر مصنوعات شامل ہیں جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی مصنوعاتی پیشکشوں میں ایڈیڈاس، کیلون کلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com

Leave a Reply