کوٹی انکارپوریٹڈ نے ایس وی پی کارپوریٹ کمیونی کیشنز کے نئے عہدے پر کیتھرین واش کو مقرر کر دیا

– طویل عرصے تک ایگزیکٹو رہنے والی کیتھرین اپنے نئے عہدے کی حیثیت سے دنیا بھر میں کوٹی کی ساکھ کو فروغ دیں گی

نیو یارک، 11 جون 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

آرائش حسن کے ابھرتے ہوئے عالمی رہنما ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ نے کمپنی کے عظیم باصلاحیت افراد میں سے ایک کیتھرین واش کو سینئر نائب صدر، کارپوریٹ کمیونی کیشنز کے نئے عہدے پر فائز کر دیا ہے۔ اپنے نئے کردار میں اور ادارہ جاتی بہتری کی پیروی کرتے ہوئے کوٹی اپنی عالمی برانڈ بلڈنگ کوششوں کو مضبوط کر رہا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130611/NY28823)

Coty%20Inc.%20Appoints%20Catherine%20Walsh%20Into%20Newly%20Created%20Role%20Of%20SVP%2C%20Corporate%20Communications. کوٹی انکارپوریٹڈ نے ایس وی پی کارپوریٹ کمیونی کیشنز کے نئے عہدے پر کیتھرین واش کو مقرر کر دیا

Coty Inc. Appoints Catherine Walsh Into Newly Created Role Of SVP, Corporate Communications.

کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او مچل اسکیویانی نےکہا  کہ “کیتھرین واش 2001ء میں کوٹی کے ساتھ کام شروع کرتے ہی کوٹی پریسٹیج کے امریکی پورٹ فولیو کی تخلیق اور اسے بنانے میں کلیدی قوت رہی ہیں۔ آرائش حسن کی تمام اقسام کے حوالے سے ان کے جذبے، فطری تجسس اور ان کی مارکیٹنگ کی انوکھی صلاحیتوں، سب نے گزشتہ دہائی میں کوٹی پریسٹیج کی بڑھتی ہوئی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا ہے، اور یہی چند خصوصیات ہیں جو مجھے نئے عہدے میں ان صلاحیتوں پر اعتماد دلاتی ہیں۔”

اس عہدے پر واش کی ذمہ داری کوٹی کی کارپوریٹ ساکھ کو فروغ دینا، موثر مالیاتی رابطوں کا نفاذ، کوٹی کیئرز کی رہنمائی، ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بنانا اور داخلی رابطوں کی نگہداری کرنا ہوگا۔ ان اہداف کے حصول میں مدد کے لیے ایک کثیر الشعبہ جاتی ٹیم ان کے ساتھ ہوگی جس میں کارپوریٹ پبلک ریلیشنز، کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی، گلوبل ڈیجیٹل اور ایمپلائی کمیونی کیشن کے شعبوں کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

واش نے کہا کہ “میں 10 سے زائد سالوں سے کوٹی خاندان کا حصہ ہوں، اور اب میری نظریں کوٹی کو آرائش حسن کی صنعت میں مستحکم ترین برانڈز میں سے ایک بنانے پر مرکوز ہیں۔ میرا ہدف ہے کہ ہمارے برانڈ کو ساتھیوں، خوردہ فروشوں، صارفین، فراہم کنندگان اور ملازمین کی جانب سے بھی تسلیم کیا جائے اور سراہا جائے۔ اس شاندار ٹیم کے ساتھ جو میری مدد کے لیے موجود ہے، مجھے معلوم ہے کہ ہم ان اہداف کو حاصل کرلیں گے بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر۔”

کوٹی میں اپنے عہد میں حاصل کردہ کئی کامیابیوں میں معروف شخصیات کی خوشبویات کے نمونے کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کرنا شامل تھا جس میں  جینیفر لوپیز کے ساتھ طویل المیعاد تعاون ، مارک جیکبز اور بیلن سیاگا کے ساتھ نئے خیالات اور برانڈ شعبوں کی ایجاد، اور کیلون کلائین جیسے میگا برانڈز کے ساتھ نئی بلندیوں پر جانا شامل ہیں۔ وہ فیشن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے انڈسٹری ایڈوائزری بورڈ اور چینٹاٹی فاؤنڈیشن کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بیٹھتی ہیں۔

کوٹی کے برانڈز کے بارے میں مکمل معلومات  کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کا ابھرتا ہوا رہنما ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 30 جون 2012ء کو ختم ہونے والے مالی سال پر 4.6 ارب ڈالرز تھی۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک خالصتاً پلے بیوٹی کمپنی ہے جو معروف خوشبویات، رنگین کاسمیٹکس اور جلد و جسم کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات کا پورٹ فولیو رکھتی ہے جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی پیش کردہ مصنوعات میں ایڈیڈاس، کیلون کلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھئے www.coty.com۔

Leave a Reply