کورنٹ (ر) ڈیجیٹل شنگھائی میں آئی ٹی ایم اے ایشیا میں ایشیائی مارکیٹ کے لیے ڈیجیٹل پگمنٹ پرنٹنگ سلوشنز کی جامع پیشکش ظاہر کرے گا

روش-ہائین، اسرائیل، 11 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

کورنٹ ڈیجیٹل نے ایشیائی مارکیٹ سے اپنی وابستگی ظاہر کر دی

صنعتی و کمرشل ڈیجیٹل پرنٹنگ، پارچہ بافی (ٹیکسٹائل) صنعت کے لیے بہتر پگمنٹڈ انک اور بے مثال کیمیائی حل فراہم کرنے والے معروف ادارے کورنٹ ڈیجیٹل [http://www.kornit-digital.com] نے آج ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل مشینری نمائش آئی ٹی ایم اے ایشیا 2012ء میں رول فیبرک کے لیے کورنٹ الیگرو [http://www.kornit-digital.com/OurProducts/?page=133&pageType=0] پرنٹر کے اجرا کے منصوبوں کا اعلان کر دیا۔ پارچہ  بافی پر ڈیجیٹل پگمنٹ پرنٹنگ کا یک-قدم حل 12 سے 16 جون کو شنگھائی، چین میں آئی ٹی ایم اے ایشیا کے بوتھ ای1-سی22 پر ظاہر ہوگا۔ کورنٹ ڈیجیٹل گارمنٹ پرنٹنگ صنعت کے لیے جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی حل کا مکمل پورٹ فولیو بھی پیش کرےگا۔

ایشیائی مارکیٹ سے وابستگی

آئی ٹی ایم اے ایشیا میں کورنٹ ڈیجیٹل کی موجودگی ایشیا میں کاروباری ضروریات کو پوری کرنے سے اس کی مستحکم وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ چین میں پارچہ بافی کی صنعت 12واں پنج سالہ تکنیکی ترقی کا خاکہ 2020ء تک پارچہ بافی کی عالمی صنعت کے ایک مضبوط رکن کی حیثیت سے چین کی پوزیشن کو باضابطہ متعارف کروا چکا ہے۔

12 ویں پنج سالہ تکنیکی ترقی کے خاکے کے مطابق توانائی کی بچت اور اخراج میں کمی کے لازمی معیارات کو حاصل کرنے، صاف پیداوار کے وسیع پیمانے پر نفاذ اور کم کاربن کو ممکن بنانے، اور کم کاربن، سبز، دوری معاشی نظام ضروری ہے، جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے توانائی بچت اور اخراج کو کم کرنے والے اہداف کو مکمل کیا جائے گا۔ کورنٹ ڈیجیٹل کےآزمودہ حل چینی ساخت گروں کو ان سخت معیارات پر پورا اترنے میں مدد دیں گے۔

کورنٹ ڈیجیٹل کے جنرل مینیجر برائے ایشیا بحر الکاہل ایال منظور نے کہا کہ “کورنٹ ڈیجیٹل کی جدید ٹیکنالوجی، صارفی مدد اور جدید انک اور کیمیائی حلوں سے بھرپور وابستگی ایشیائی مارکیٹ کو درپیش چیلنجز کو پورا کرنے کے لیے ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں۔ ہم اس سال آئی ٹی ایم اے ایشیا میں شرکت پر خوش ہیں اور اپنی بہترین ٹیکنالوجی پیش کرنے کے متمنی ہیں جو اس مارکیٹ کے مطلوبہ جدید حلوں کو ممکن بناتی ہے۔”

ایشیا بحر الکاہل دفتر

ایشیا دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، جس میں چین ایشیا میں سب سے بڑی معیشت اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی اقتصادی قوت ہے۔ کورنٹ ڈیجیٹل اب ہانگ کانگ میں مکمل سروس دفتر اور عملی مرکز چلاتا ہے، جو ایشیا بحر الکاہل میں صارفین کے لیے براہ راست خدمات فراہم کرنے سے منسوب ٹیم کا حامل ہے۔

کورنٹ ڈیجیٹل کے حلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.kornit-digital.com/OurProducts/

– ادارے کی ویب سائٹ ملاحظہ کر کے کورنٹ کی خبروں کے بارے میں باخبر رہیں۔

[ http://www.kornit-digital.com]

– ٹوئٹر [http://twitter.com/kornitdigital]، فیس بک [http://www.facebook.com/kornit]، یوٹیوب [http://www.youtube.com/KornitDigitalLtd] اور لنکڈ اِن [http://www.linkedin.com/groups?gid=3275951&mostPopular=] پر ہمیں فالو کریں۔

کورنٹ ڈیجیٹل کے بارے میں

کورنٹ ڈیجیٹل گارمنٹ، ایپرل اور ٹیکسٹائل صنعت کے لیے صنعتی و کمرشل پرنٹنگ حل تیار، ساخت اور مارکیٹ کرتا ہے۔ مکمل ترین پری ٹریٹمنٹ حل اور اپنی بے مثال پگمنٹ انکس کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ صنعت کی رہنمائی کرنے والا یہ ادارہ ڈیزائنرز اور ساخت گروں دونوں کی ضروریات کو براہ راست پورا کرتا ہے۔ گارمنٹ مارکیٹ میں برہ راست وسیع ترین تجربے کے ساتھ اس نے تمام اقسام کے کپڑوں پر واحد انک کے ذریعے پرنٹنگ کو ممکن بنا کر رول فیبرک صنعت کو انقلابی جہت عطا کی۔

2003ء میں قائم ہونے والا کورنٹ ڈیجیٹل ایک عالمی ادارہ ہے جس کے دفاتر ریاستہائے متحدہ امریکہ، ایشیا بحر الکاہل اور یورپ میں واقع ہیں اور یہ دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک کے صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

کورنٹ ڈیجیٹل: کامیابی کے نقش قدم پر

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.kornit-digital.com

رابطہ:

اوریت شیرون

مارکیٹنگ کمیونی کیشنز مینیجر

کورنٹ ڈیجیٹل

فون: +972-3-9085800

ای میل: orits@kornit.co.il

http://www.kornit-digital.com

ذریعہ: کورنٹ ڈیجیٹل لمیٹڈ

Leave a Reply