چونگ چنگ لِیانگ جیانگ نیو ایریا اوپننگ اپ، سمارٹ سٹی ڈویلپمنٹ میں آگے بڑھتے ہوئے

چونگ چنگ، چین ، 18 اگست، 2020/سنہوا۔ ایشیاء نیٹ/– چونگ چنگ لِیانگ جیانگ نیو ایریا 13 اگست کو ایک جدید آن لائن پروموشن براہ راست شو کے ساتھ، ایک اوپن اور اسمارٹ  خطے کی جانب اپنی مہم میں تیز کر رہا ہے۔

چونگ چنگ لِیانگ جیانگ نیو ایریا انتظامی کمیٹی کے مطابق، براہ راست شو 10 سے زیادہ میڈیا پلیٹ فارمز پر منعقد کیا گیا اور اس میں 20 ملین سے زائد ویوز کو راغب  کرتے ہوئے لیانگ جیانگ کی سیاحتی مصنوعات اور تخلیقی ثقافتی مصنوعات کی ایک وسیع رینج دکھائی گئی۔

براہ راست شو حکومت کے زیرقیادت بڑے پیمانے پر ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے کی ایک سرگرمی ہے جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی ہے۔ دریائے یانگسی اور دریائے جیالنگ کے سنگم پر واقع ، چونگ چنگ اپنی سہ جہتی شہری منظرکشی اور منفرد ثقافتی خصوصیات کی بدولت ملک و بیرون ملک سیاحوں کے لئے ایک مقبول سفر گاہ ہے۔

چین کے اندرونی علاقے میں پہلے قومی ترقیاتی اور افتتاحی نئے علاقے کی حیثیت سے، لیانگ جیانگ نیو ایریا چونگ چنگ کی اسمارٹ ترقی کو بہتر بنانے، اعلی سطح کے افتتاح کی نئی راہیں تلاش کرنے، اعلی معیار کی ترقیات کا ایک نیا انجن بنانے کے لئے، اور اپنے شہریوں کے لئے اعلی معیار کی زندگی کے تازہ تجربات  لانےکے لئے کوشاں ہے۔

لیانگ جیانگ ایک کھلی جگہ ہے۔ گویان پورٹ، لیانگلو کنٹان بونڈڈ پورٹ ایریا اور یویلی انٹرنیشنل کنونشن اینڈ نمائشی شہر جیسے اوپن پلیٹ فارم کی خصوصیات والے  لیانگ جیانگ نیو ایریا میں عالمی سطح کی سپلائی چین اور ایک ترقی یافتہ بین الاقوامی لاجسٹک سسٹم موجود ہے۔ خام کافی ، لیپ ٹاپ اور کاریں گیوئان پورٹ ، لیانگلو کنٹن پورٹ اور ہوائی اڈوں کے توسط سے ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے تیزی سے عالمی منڈی تک پہنچ سکتی ہیں۔ لیانگلو کینٹن بانڈڈ پورٹ ایریا میں بیلٹ اینڈ روڈ کموڈیٹی کی نمائش اور تجارتی مرکز میں 20 ممالک کی  50,000 سے زیادہ غیر ملکی مصنوعات دستیاب ہیں، تاکہ چونگ چنگ کے لوگ پوری دنیا سے اعلی معیار کی مصنوعات خرید سکیں۔

یہ ایک سمارٹ شہر بھی ہے۔ لیجیہ انٹیلیجنٹ پارک، چین کے پہلے سمارٹ پارک، میں  ہر جگہ سمارٹ زندگی نمائش پزیرہے: بغیر ڈرائیور کے مسافر کاریں سڑک پر شٹل کرتی ہیں؛ سمارٹ آلات لوگوں کے درجہ حرارت کی بروقت نگرانی کرتے ہیں۔ روبوٹ مدھر موسیقی بجاتے ہیں۔ اسمارٹ چائنہ ایکسپو کے مستقل مقام کی حیثیت سے، یویلی انٹرنیشنل کنونشن اور نمائش سٹی نمائش کے مقامات کو خودمختار بنانے اور پوری دنیا سے آنے والے مہمانوں کی تفریح کے لئے چونگ چنگ کا “استقبالیہ ہال” قرار پانے  کے لئے ذہین ٹکنالوجیوں کا استعمال کرتا ہے۔ لیانگجیانگ باہمی تعاون کے ساتھ جدت طرازی کا زون پہاڑوں اور جھیلوں کے درمیان واقع ہے، جو 20 سے زیادہ فرسٹ کلاس یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کو متوجہ کرتا ہے۔ اس کا منصوبہ ہے کہ ایک سائنسی تحقیق اور زندگی کی کمیونٹی اور ایک ماحولیاتی تجربے کی  کمیونٹی بنائے جس تک بالترتیب پانچ منٹ اور دس منٹ کے اندر رسائی حاصل ہو سکے۔ انوویشن زون قدرتی مناظر اور سائنس وٹیکنالوجی دونوں کی خوبصورتی کو یکجا کرے گا۔

یہ ایک گوشہءِ  ادب اور فن بھی ہے۔ قدیم قصبہ یوئ لئی میں مشہور شاعر یو گوانگ ژونگ کی پرانی یادیں اب بھی یہاں موجود ہیں۔ آرٹ نمائشیں اور ڈیزائن ہال جنشن یکیو کو ایک جدید خطہءِ فن بناتے ہیں۔ چونگ چنگ ہیپی ویلی، چین کا پہلا پہاڑی ہیپی ویلی تھیم پارک، اور ایشیا کا سب سے بڑا ہیجانی کھیلوں کا اسٹیڈیم چونگ چنگ جیہوا پارک مہمانوں کو لیانگ جیانگ میں شہری سیاحت کے نئے تجربات فراہم کرے گا۔ لیانگ جیانگ نیو ایریا میں 118 پارکس ہیں، جو سرگرمیوں سے بھرپور شہر میں ہر جگہ قدرتی مناظرکے نظارے کو قابل دیدبناتے ہیں۔

لیانگ جیانگ نیو ایریا جدیدصنعت اور روایتی صنعت کی مربوط ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے ، صنعت کی تبدیلی اور اسے  اپ گریڈ کرنے اور ایک مستحکم جدید صنعتی کلسٹر کی تعمیر میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ان کوششوں سے سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور کارکنان  کی کثیر تعداد راغب ہوئی ہے۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں، اس علاقے کی جی ڈی پی نمو 4 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو چونگ چنگ میں تیز ترین ہے۔  اس نے 66 اعشاریہ 24 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ، جو شہر میں سب سے زیادہ ہے۔ لیانگ جیانگ کی صنعتی معیشت نے 6 فیصد کی نسبتاً اعلی شرح سے ترقی کی، اور اس کے بڑے معاشی اشاریوں ، جیسے سرمایہ کاری، درآمدات اور برآمدات نے عمومی نیچے گرنے کے رجحان کی ڈٹ کر مزاحمت کی ہے۔حال ہی میں دستخط کئے گئے منصوبوں میں سے 98 فیصد اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تھے۔ 20 سے زیادہ بڑے منصوبوں میں ہر ایک نے ایک بلین یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو راغب کیا، جو معاہدہ شدہ مجموعی سرمایہ کاری کا 81 فیصد ہے۔ ان میں سے سائنس اور جدت طرازی کے منصوبوں میں معاہدہ جاتی سرمایہ کاری 13 اعشاریہ 47 بلین یوآن تک پہنچ گئی ، جو سال بہ سال 140 فیصد زیادہ ہے۔

لیانگ جیانگ نیو ایریا نہ صرف چونگ چنگ کی معاشی ترقی کی راہنمائی کررہا ہے، بلکہ چونگ چنگ کے لئے مغربی چین میں اوپننگ اپ  افتتاحی مہم کو آگے بڑھانے میں سبقت لے جانے کے لئے ایک اہم اسٹریٹجک پلیٹ فارم تشکیل دے رہا ہے۔یہ ایک کھلا مقام بھی ہے جو عالمی پریمیم مصنوعات کو گلے لگاتا ہے، فیشن کی کھپت بڑھاتا ہے، اور ایک سبز، سمارٹ اور رہنے کے لائق زندگی کی تخلیق کرتا ہے۔

ذریعہ:  چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا انتظامی کمیٹی