“ٹیٹرا پیک میڈیا ایوارڈز2011″ کا اجراء

لاہور ، 24 نومبر 2011: دنیا بھر میں خوراک کی پروسینگ اور پیکجنگ میں صف اول کے ادارے ، ٹیٹرا پیک نے زرائع ابلاغ کو خوارک کے تحفظ اور ماحولیات کی رپورٹنگ کے حوالے سے حوصلہ افزائی اور معاونت کے لئے ’’․ٹیٹرا پیک میڈیا ایوارڈز‘‘ کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔

ایوارڈ چار اہم شعبوں پرنٹ،الیکٹرانک،آن لائن اور فوٹوگرافی سے منسلک صحافیوں کو ماحول اور خوراک کے تحفظ پر رپورٹنگ کرنے پر دیے جائیں گے ۔ایوارڈ میں شریک ہونے کے لئے صحافی کی رپورٹ یا مضمون کسی بھی رجسٹرڈ میڈیا آؤٹ لیٹ میں 01 جنوری 2011 سے 24 دسمبر 2011 کے درمیان شائع ہوا ہو۔ہر شعبے میں جیتنے والے کو ضخیم رقم انعام دی جائے گی۔ہر شعبے میں جیتنے والے کو 50,000 روپے دیئے جائیں گے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والوں کو 30,000 روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو 20,000 روپے کی رقم انعام دی جائے گی۔

ایوارڈ کے بارے میں بتاتے ہوئے ٹیٹرا پیک کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر عائشہ ایرابی نے کہا ’’ ایک سماجی ذ مہ دار ادارہ ہونے کی حیثیت سے ٹیٹرا پیک کی پاکستان کے عوام سے وابستگی ہے۔صحت،ماحول یا خوراک کا تحفظ،شعبہ کوئی بھی ہو کمپنی نے مقاصد میں معاونت کی ہے ،مسائل کو اُجاگر کیا ہے اور آگاہی فراہم کی جہاں اس کی کمی ہے۔ ٹیٹرا پیک میڈیا ایوارڈز ایک اور سرگرمی ہے پاکستان میں خوراک کے تحفظ اور ماحولیاتی مسائل کی اہمیت کو نمایاں کرنے کے لئے اور یہ ہمارا طریقہ ہے ذ رائع ابلاغ کی حوصلہ افزائی کا تاکہ اس اہم موضوع کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کی جا سکے۔

ایوارڈ اینٹریز بھجوانے کے لئے کھول دی گیا ہے اور مکمل تفصیلات ٹیٹرا پیک کی آفیشل ویب سائٹ www.tetrapak.com.pk پر دستیاب ہیں۔شرکاء سے درخواست ہے کے اینٹری فارم کی ایک کاپی ویب سائٹ سے ڈائن لوڈ کر لیں اور ایک مکمل کاپی بمع تمام درکار دستاویزات کے 24 دسمبر 2011 تک ویب سائٹ پر درج پتے پر بھجوادیں۔کسی بھی معلومات یا الجھن کی صورت میں MediaAwards.TPP@tetrapak.com پر ای میل کریں۔شرکت کے اصول،جانچنے کے اصول اور مقابلے کے قوا نین کی مکمل تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Leave a Reply