ٹومی ہل فگر نے شو کے حتمی امیدواروں کی صورت گری کے مشیر کی حیثیت سے “امریکن آئیڈل” میں شمولیت اختیار کرلی

سرفہرست 12 امیدوار بدھ 14 مارچ کو کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

لاس اینجلس، 8 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

عالمی سطح پر تسلیم شدہ فیشن ڈیزائنر ٹومی ہل فگر نے شو کے فائنل کے امیدواروں کے لیے صورت گری مشیر کی حیثیت سے اگلے ہفتے امریکن آئیڈل کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے۔ جمعرات 15 مارچ (8:00 سے 9:00 بجے شب ای ٹی/پی ٹی) سے فوکس پر شروع ہونے والے شو میں ہل فگر مقابل امیدواروں کو اپنی کارکردگی کی شناخت کی تصریح کرنے اور اپنے انداز کی تبدیلی میں رہنمائی کے ذریعے مدد دیں گے جب وہ اگلے امریکن آئیڈل بننے کے امکانات کے لیے مدمقابل ہوں گے۔

ہل فگر نے کہا “مجھے امریکن آئیڈل کے 11 ویں سیزن کے لیے راین، اسٹیون، جینیفر، رینڈی اور جمی کے ساتھ جڑنے پر بہت فخر ہے۔ اپنے کیریئر کے آغاز پر ذاتی تجربات نے مجھے اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے خواہاں نوجوانوں کی رہنمائی سے وابستہ کیا ہے۔ موسیقار اسٹیج پر ایک بے مثال زاویہ نظر اور شخصیت لا سکتے ہیں۔ میں ایسے خطرات مول لینے والے افراد کو پسند کرتا ہوں جو تبدیلی و اثر انگیزی کے لیے فیشن کی قوت والا میرا نظریہ رکھتے ہیں اور میری نظریں ان فن کاروں کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں کہ انہیں اپنی اندازِ کارکردگی و شناخت کی توثیق پر رہنمائی دوں۔”

ہل فگر نے 25 سے زائد سالوں سے دنیا بھر میں کلاسک، عمدہ، امریکی طرز زندگی فراہم کیا ہے، اور اس کا امتیازی ذوق ایک عالمی برانڈ کی نمو کے لیے بنیاد فراہم کر چکا ہے۔ اپنے کیریئر کے آغاز سے ہل فگر موسیقی سے متاثر تھے۔ انہوں نے اپنا پہلا کاروبار، پیپلز پلیس، 18 سال کی عمر میں شروع کیا، جہاں وہ ڈینم جینز فروخت کرتے اور اپنے بھائی کے بینڈ کی مقامی کارکردگی کو انداز بخشتے تھے۔ ہل فگر ڈیزائنز کے عام کلچر میں ضم ہونے کے ساتھ برانڈ اور دنیائے موسیقی کے درمیان طویل شراکت کے ذریعے ادارے کا مخصوص برانڈ پیغام جاری ہے۔اپنے ہم نام لیبل کے تحت وہ رولنگ اسٹونز، لینی کراوچ، ڈیوڈ بووی، برٹنی اسپیئرز، بیونسے اور ٹیلر سوئفٹ جیسے عظیم گلوکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

کاروبار، خوردہ فروشی اور فیشن میں ہل فگر کی متنوع کامیابیوں نے انہیں مختلف قسم کے معروف اعزازات سے نوازا ہے: کونسل آف فیشن ڈیزائنرز آف امریکہ کی جانب سے سال کے بہترین مردانہ ملبوسات کے ڈیزائنر (1995)؛ پارسنز اسکول آف ڈیزائن کی جانب سے سال کے بہترین ڈیزائنر کا اعزاز (1998ء؛ جی کیو کی سالانہ “مین آف دی ایئر” اشاعت میں سال کا بہترین ڈیزائنر (1998ء)؛ جی کیو جرمنی کا سال کے بہترین بین الاقوامی ڈیزائنر کا اعزاز (2002ء9؛ جی کیو اسپین کی جانب سے سال کا بہترین ڈیزائنر  (2006ء9؛ ہسپانک فیڈریشن کا انفرادی کارِ نمایاں اعزاز (2007ء)؛ بامبی ایوارڈ برائے زمرہ فیشن (2008ء)؛ ویمنز ویئر ڈیلی کا اپنی سالانہ “10″ فہرست میں نمبر ایک ڈیزائنر (2008ء)؛ یونیسکو سپورٹ ایوارڈ (2009ء)؛ میری کلیئر کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (2009)؛ پریٹ انسٹیٹیوٹ کا لیجنڈز ایوارڈ (2010ء)؛ فلاڈیلفیا یونیورسٹی کا اسپرٹ آف ڈیزائن ایوارڈ (2011ء)؛ اور ایک مرتبہ پھر جی کیو کی سالانہ “مین آف دی ایئر” اشاعت میں سال کے بہترین ڈیزائنر کا اعزاز (2011ء)۔

فیس بک پر امریکن آئیڈل کے فین بنیے  www.facebook.com/AmericanIdol۔ اس سیریز کو ٹویٹر @AmericanIdol پر فالو کیجیے اور #idol پر گفتگو کیجیے۔ ساتھ ساتھ، میزبان راین سی کریسٹ کو @RyanSeacrest، اور ججوں کو بھی @yo_randyjackson، @JLo اور @iamstevent پر فالو کیجیے۔

امریکن آئیڈل 19 انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جو سی کے ایکس انکارپوریٹڈ اور فریمینٹل میڈیا نارتھ امریکہ انکارپوریٹڈ کا شعبہ ہے۔ سیریز ایکس آئی ایکس انٹرٹینمنٹ کے سی ای او سائمن فلر کی جانب سے تخلیق کی گئی ہے اور وہ اس کے شریک پیش کار بھی ہیں، اور اسے فریمینٹل میڈیا نارتھ امریکہ انکارپوریٹڈ کے سیسل فروٹ-کوتاز؛ کین واروِک، ایگزیکٹو پروڈیوسر، فریمینٹل میڈیا نارتھ امریکہ انکارپوریٹڈ؛ اور نائجل لائتھ گو پروڈکشن کے نائجل لیتھ گو نے پیش کیا ہے۔ امریکن آئیڈل گزشتہ 8 مسلسل سیزنز نے 18 سے 49 سال کے افراد میں نمبر ایک ہے۔

امریکن آئیڈل کے بارے میں اضافی معلومات کے لیے www.americanidol.com ملاحظہ کیجیے، جس میں خصوصی وڈیوز، انٹرویوز، تصاویر، خصوصی پس پردہ معلومات اور آپ کی تمام امریکن آئیڈل خبریں شامل ہیں۔

ٹومی ہل فگر گروپ کے بارے میں

طرزِ زندگی کے ایک اعلیٰ برانڈ کی حیثيت سے، جس میں ٹومی ہل فگر اور ہل فگر ڈینم شامل ہیں، ٹومی ہل فگر دنیا کے سب سے زیادہ قابل قدر ڈیزائنر ملبوسات بنانے والے اداروں میں سے ایک ہے۔ اس کی توجہ اعلیٰ معیار کے مردانہ، زنانہ، بچکانہ ملبوسات اور ڈینم کلیکشنز تیار اور مارکیٹ کرنے پر مرکوز ہیں۔ منتخب لائسنس یافتگان کے ذریعے یہ ادارہ طرز زندگی کی مصنوعات جیسے مرد، خواتین اور بچوں کے لیے اسپورٹس ویئر؛ فٹ ویئر؛ ایتھلیٹک ملبوسات (گالف، تیراکی اور کشتی رانی)؛ باڈی ویئر (زیر جامے، چغے اور سونے کے ملبوسات)؛ آئی ویئر؛ سن ویئر؛ گھڑیاں؛ دستی بیگز؛ سلے ہوئے مردانہ ملبوسات؛ مردانہ لباس کے لوازمات؛ جرابیں؛ چمڑے کی چھوٹی مصنوعات؛ خوشبویات؛ گھریلو و بسترے کی مصنوعات؛ غسل خانے کے لوازمات؛ اور سفری سامان۔ ہل فگر ڈینم مصنوعات مردوں، خواتین اور بچوں کے لیے جینز ویئر اور فٹ ویئر کی مصنوعاتی لائن؛ بستوں؛ لوازمات؛ آئی ویئرز اور خوشبویاب  پر مشتمل ہیں۔ ٹومی ہل فگر برانڈ کے تحت مصنوعات دنیا بھر میں ٹومی ہل فگر خوردہ اسٹورز، معروف مخصوص اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز اور ديگر منتخب خوردہ فروشوں اور ریٹیل چینلز  کے وسیع و جامع نیٹ ورک کے تحت دنیا بھر میں صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔

پی وی ایچ کارپوریشن کے بارے میں

دنیا کے سب سے بڑے ملبوسات ساز اداروں میں سے ایک پی وی ایچ کارپوریشن کیلون کلائن اور ٹومی ہل فگر جیسے برانڈز کا مالک ہے اور انہیں دنیا بھر میں مارکیٹ کرتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا شرٹ اور نیک ویئر بنانے والے ادارہ ہے اور اپنے برانڈز وان ہیوسن، کیلون کلائن، ٹومی ہفگر، IZOD، ایرو، باس اور جی ایچ باس اینڈ کمپنی اور اپنے لائسنس یافتہ برانڈز بشمول جیفری بین، کینتھ کول نیو یارک، کینتھ کول ری ایکشن، مائیکل مائیکل کورس، سین جان، چیپس، ڈونلڈ جے ٹرمپ سگنیچر کلیکشن، جو جوزف ابوڈ، ڈی کے این وائے، اکے بہار اور جون ویرواٹوس کے تحت مصنوعات کی وسیع ورائٹی مارکیٹ میں پیش کرتا ہے۔

مدیر کی ہدایت: تمام تصاویر کی درخواستوں کے لیے www.foxflash.com ملاحظہ کیجیے۔

رابطہ: ٹومی ہل فگر: امریکہ، زاک اخمان، نائب صدر، کارپوریٹ کمیونی کیشنز، +1-212-548-1938، zacheichman@tommy.com، یورپ، عبد الحمری، سینئر ڈائریکٹر، مارکیٹنگ و کمیونی کیشنز، +31-20-589-5701، abdel.elhamri@tommy.com، یا بین الاقوامی، ایرک ریڈ، نائب صدر – بین الاقوامی مارکیٹنگ و کمیونی کیشنز، +31-20-589-5355، eric.reed@tommy.com

Leave a Reply