نیوم آر ایکس کو بی ٹی جی پی ایل سی نے 475 ملین ڈالرز تک میں حاصل کرلیا

ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا، 4 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — انٹروینشنل پلمونولوجی کے شعبے میں رہنما ادارے نیوم آر ایکس انکارپوریٹڈ (www.pneumrx.com) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے 475 ملین ڈالرز مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ادارے کو بی ٹی جی پی ایل سی (ایل ایس ای: BTG) حاصل کرلے گا، یہ معاہدہ 230 ملین ڈالرز ابتدائی معاوضے اور کارکردگی سے متعلق سنگ میل حاصل کرنے کی ادائیگی کے 245 ملین ڈالرز تک پر مبنی ہوگا۔ لندن میں قائم بی ٹی جی خصوصی صحت عامہ کا ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو انٹروینشنل ادویات اور خصوصی ادویات سازی میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کے موجودہ انٹروینشنل پورٹ فولیو میں سخت خون کے لوتھڑوں بشمول پھیپھڑوں میں خون کے جمنے، جگر کی رسولیوں اور پھولی ہوئی رگوں کے خصوصی علاج شامل ہیں۔ یہ طریقہ ہائے علاج امتیازی، کم سے کم چیر پھاڑ والے اور خصوصی معالجین کے گروہوں کے لیے مارکیٹ کیے گئے ہیں۔

PneumRx نیوم آر ایکس کو بی ٹی جی پی ایل سی نے 475 ملین ڈالرز تک میں حاصل کرلیا

PneumRx, Inc. Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120514/SF06703LOGO

نیوم آر ایکس کی پرچم بردار پروڈکٹ ریپ نیو کوائل بی ٹی جی کے بڑھتے ہوئے انٹروینشنل پلمونولوجی کاروبار کا سنگ بنیاد بننے کے لیے تیار ہے۔ کوائل کم سے کم چیرپھاڑ کرنے والی ڈیوائس ہے جس کا مقصد مشق کی صلاحیت، پھیپھڑوں کی کارگزاری اور سانس لینے میں سخت دشواری کا سامنا کرنے والے مریضوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ امپلانٹس کو مرض کے حامل بافتوں کو دبانے، پھیپھڑوں میں لچک کو بڑھانے اور مرض کی حامل ہوا کو باہر نکالنے کے جال کو دوبارہ تناؤ دینے، سانس لینے میں دشواری میں آرام دینے اور مریض کو روزمرہ زندگی کے کام کرنے کی سہولت دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ریپ نیو کوائل سی ای علامت رکھتا ہے اور 2008ء سے سانس لینے میں دشواری کے علاج کے لیے یورپ میں استعمال ہورہا ہے۔ 315-مریضوں کے کثیر مرکزی رینیو مرکزی طبی تجربے نے اکتوبر 2014ء کے اوائل میں داخلہ مکمل کیا اور ادارے کا منصوبہ پی ایم اے منظوری کے لیے 2015ء کے آخر میں ایک سالانہ ڈیٹا ایف ڈی کے پاس جمع کرانے کا ہے۔ بی ٹی جی کے ساتھ انضمام اضافی وسائل لائے گا جو نیوم ریکس ریپ نیو کوائل کی امریکی مارکیٹ میں منظوری کے لیے چاہتا ہے اور دیگر دنیا بھر میں دیگر کلیدی مارکیٹیں بنائے گا۔

نیوم آر ایکس کے بانی، صدر اور سی ای او ایرن مک گرگ نے کہا کہ “نیوم آر ایکس میں ہم سب بی ٹی جی خاندان میں شمولیت پر خوش ہیں اور ہماری نظریں سانس لینے میں دشواری کے علاج میں دیکھ بھال کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے قوتیں مجتمع کرنے پر مرکوز ہیں۔ نہ صرف بی ٹی جی نے نیوم آر ایکس میں قابل قدر کاروباری مواقع کو تسلیم کیا بلکہ وہ نیوم آر ایکس کے کلچر اور ہمارے ملازمین کی بھی قدر کرتے ہیں جنہوں نے پچھلے 10 سالوں میں ہمارے ساتھ انتھک محنت کی ہے اور ہمیں آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔ ہمارا کاروبار بدستور چلتا رہے گا، لیکن ہم ایک زیادہ تجربہ کار اور کامیاب بی ٹی جی ڈھانچے کی مدد سے فوری فائدہ اٹھائیں گے۔ نیوم آر ایکس کے لیے بی ٹی جی ادارے کے ساتھ سے آگے بڑھنے کے لیے مستقبل روشن ہے، کیونکہ ہم دنیا بھر میں مخصوص معالجین کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جو سانس لینے میں دشواری کے لاکھوں مریضوں کے لیے امید پیدا کرنے کی خاطر کوائلز کا استعمال کررہے ہیں جن کے پاس اب تک علاج کے بہت کم مواقع تھے۔”

نیوم آر ایکس انکارپوریٹڈ کے بارے میں

ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا میں قائم نیوم آر ایکس انکارپوریٹڈکم سے کم چھیرپھاڑ کے ذریعے پھیپھڑوں کے مرض کے علاج کے لیے جدید مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹ میں پیش کرنے کے لیے طبی آلات بنانے والا ایک ابھرتا ہوا ادارہ ہے۔ نیوم آرایکس انکارپوریٹڈ میں الٹا پارٹنرز،اسپرے وینچر پارٹنرز، کے بی ایل ہیلتھ کییئر وینچرز (ایم۔ کراس)، ٹیلی گراف ہل پارٹنرز، ایڈم اسٹریٹ پارٹنرز، فوربیئن کیپٹل پارٹنرز، اینڈیوور وژن اور سلیکون ویلی بینک جیسے سرمایہ کار شامل ہیں ۔  ایم اینڈ اے مالی سودے میں جے پی مورگن سیکورٹیز ایل ایل سی نے ادارے کے خصوصی مالیاتی مشیر اور ولسن سونسینی گڈرچ اینڈ روساٹی نے قانونی مشیر کا کردار ادا کیا۔

The post نیوم آر ایکس کو بی ٹی جی پی ایل سی نے 475 ملین ڈالرز تک میں حاصل کرلیا appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply