میامی کے ہم عصر ہفتہ فن میں ہبلوٹ کی جانب سے معروف فنکار مسٹر برین واش کا جشن

میامی، 6 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — گزشتہ شب پرتعیش سوئس گھڑیوں کے برانڈ ہبلوٹ نے برانڈ کے بال ہاربر بوتیک میں خصوصی اور دلچسپ تنصیب کی رونمائی کے ذریعے پیرس میں پیدا ہونے والے عوامی مصور مسٹر برین واش کی تعظیم و تکریم کی ۔ میامی کے ہم عصر ہفتہ فن کے جشن میں ہبلوٹ نے مسٹر برین واش کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ بوتیک کے سامنے کے پورے حصے کو فن کا ایک نمونہ ظاہر کیا جائے۔

ہبلوٹ کے سی ای او  ریکاردو گوادالوپ اور ہبلوٹ بال ہاربر بوتیک کے شراکت دار رک دے لا کروئے نے بال ہاربر بوتیک میں برانڈ کے جشن کے آغاز کے لیے مہمانوں کو مدعو کیا، جہاں جناب گوادالوپ، جناب دے لا کروئے اور مسٹر برین واش نے خصوصی مہمان ایوا لونگوریا کے ساتھ عوام کے لیے پہلی بار تنصیب کی رونمائی کی۔ مہمانوں کو کاکٹیلز اور کاناپیز کا لطف اٹھانے اور ساتھ ساتھ نمائش کے لیے لگائے گئے فن پاروں اور ہبلوٹ کی گھڑیاں دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ تقریب ریکاردو گوادالوپ اور مسٹر برین واش کی جانب سے ایوا لونگوریا کو ایک فن پارہ پیش کرنے کے ساتھ مکمل ہوئی جو ایوا لونگوریا فاؤنڈیشن کے لیے مفید ہوگا۔

ریکاردو گوادالوپ نے کہا کہ “ہم ملک کے نمایاں ترین ہم عصر ہفتہ فن کے دوران یہاں میامی میں اپنی دوست ایوالونگوریا کے ساتھ مل کر مسٹر بریش واش کا جشن منانے پر خوش ہیں۔ مسٹر برین واش اپنی نسل کے معروف مصوروں میں سے ایک ہے، جو اپنے انوکھے اور مختلف انداز کی وجہ سے معروف ہیں، اور عوام کے لیے متبادل اسٹریٹ آرٹ تحریک میں مدد دے رہے ہیں۔ ہمیں اس عظیم مصور کے ساتھ اپنا تعلق جاری رکھنے  پر ، اور آج یہاں انہیں اعزاز بخشنے پر بھی، خوشی ہے ۔”

مسٹر برین واش میڈونا کی البم “سیلیبریشن” کے سرورق کے پس پردہ مصور کی حیثیت سے معروف ہیں، اور ساتھ ساتھ ریڈ ہاٹ چلی پیپرز پر کیے گئے اپنے کام کے حوالے سے بھی۔ انہوں نے ڈیوڈ گوئٹا اور نکی رومیرو کے “میٹروپولس” کی وڈیو کی ہدایات دیں اور بینکسی کی مشہور فلم “ایگزٹ تھرو دی گفٹ شاپ” کے ستارے ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہبلوٹ آرٹ آف فیوژن اور مصوری و تعیش سے محبت کو ملانا جاری رکھتا ہے۔

بال ہاربر تقریب کے بعد ہبلوٹ ایک نجی کشتی پر ایک شاندار عشائیے کی میزبانی کے لیے ہاٹ لونگ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے جشن کو جاری رکھا جس کے بعد میامی کے ساحل پر جے آر اور لورن ریڈنگر کے گھر، معروف کاسا دے سینوس اسٹیٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ مہمانوں میں ایوا لونگوریا، مسٹر برین واش، مائلی سائرس، رسل سیمنز، سوئس بیٹس، سیمی سوسا اور پیٹرک شوارزنیگر شامل تھے جنہیں ساحل کے ساتھ واقع اس خوبصورت مقام پر عیش، مصوری اور موسیقی کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

تصاویر کے لیے ربط: https://app.box.com/s/opcul3lxmd15z5dv6flr

The post میامی کے ہم عصر ہفتہ فن میں ہبلوٹ کی جانب سے معروف فنکار مسٹر برین واش کا جشن appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply