فیلڈپوائنٹ پٹرولیم نے وارنٹ ٹریڈنگ کے آغاز کا اعلان کر دیا

آسٹن، ٹیکساس، 27 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

فیلڈپوائنٹ پٹرولیم کارپوریشن (اے ایم ای ایکس: FPP) نے آج اعلان کیا ہے کہ وارنٹس نے حال ہی میں اپنے حصص یافتگان کو محاصل کی صورت میں جری کیے ہیں یوں امریکی اسٹاک ایکسچینج پر تجارت بہت جلد بلکہ آج، 27 مارچ، کو ہی نشان (FPP WS) کے ساتھ شروع ہو سکتی ہے۔
فیلڈپوائنٹ صدر اور سی ای او رے ڈی ریوز نے کہا کہ “2012ء کی پہلی سہ ماہی میں ممکنہ ریکارڈ توڑ آمدنی کے لیے پہیے حرکت میں ہیں، اور ہم اس یقین کے لیے ہر وجہ رکھتے ہیں کہ یہ رحجان سال بھر جاری رہے گا۔ ہم ایسا طریقہ تلاش کرنا چاہتے تھے کہ ہمارے حصص یافتگان بغیر کسی اضافی مالی وابستگی کے ہمارے نتائج کے علم میں آنے سے پہلے ادارے کی ترقی میں میں اضافی شرکت کر سکیں۔ میں یہ کہتے ہوئے بہت مسرور ہوں کہ میرے خیال میں ہمارے وارنٹ ڈیویڈنڈ پروگرام نے ایسا کر دکھایا ہے۔”

وارنٹس نے ہر حصص یافتہ کو ریکارڈ کی تاریخ (23 مارچ 2012ء) تک ہر شیئر پر، چھ سال کے عرصے کے لیے، 4 ڈالر فی حصص کی ابتدائی قیمت پر، عمومی اسٹاک کا ایک اضافی شیئر خریدنے کا حق دیا ہے۔ وارنٹ ریکارڈ تاریخ کے بعد جلد از جلد قابل عمل ہو کر تقسیم کیا جائے گا۔

وارنٹ کی تقسیم کے بعد، ادارہ فارم ایس-3 پر ایک رجسٹریشن بیان جمع کروا کر وارنٹ (“رجسٹریشن بیان”) کی مشقوں پر قابل اشاعت عمومی اسٹاک کے حصص درج کرے گا۔ وارنٹس ایس ای سی کی جانب سے رجسٹریشن بیان کو موثر قرار دیے جانے تک قابل عمل نہیں ہوں گے۔

وارنٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات:
ڈیویڈنڈ ایک (1) نو مستند کامن اسٹاک پرچیز وارنٹ (“وارنٹ”) پر مشتمل ہوگا جو ریکارڈ تاریخ تک ادارے کے عمومی اسٹاک کے ہر ایک (1) حصے پر تقسیم کیا جائے گا۔ ریکارڈ تاریخ کے بعد ادارے کے عمومی اسٹاک این وائی ایس ای ایمکس ایکسچینج پر سابق-ڈیویڈنڈ پر تجارت کریں گے۔ ادارہ مخصوص صورتحال میں مستقبل میں وارنٹ کی واپسی کا اعلان کرنے کا حق رکھتا ہے، جس میں یہ اقتضا بھی شامل ہے کہ عمومی اسٹاک کی مارکیٹ قیمت وارنٹ کی مشقی قیمت (6.00 ڈالرز) کے برابر یا 150 فیصد سے بڑھ جائے۔ اگر ادارے واپس لینے کا حق استعمال کرتا ہے، تو وارنٹ یافتگان کو وارنٹس کی مشق کے لیے 30 دن حاصل ہوں گے۔ یافتگان پر وارنٹس کی مشق کرنے کی کوئی ذمہ داری نہ ہوگی بلکہ ایسا نہ کرنے کا انتخاب کرنے کی صورت میں انہیں چھوڑ دینا ہوگا۔

فیلڈپوائنٹ پٹرولیم کارپوریشن بنیادی طور پر لوزیانا، نیو میکسیکو، اوکلاہوما، ٹیکساس اور وایومنگ میں تیل و گیس کی تلاش، پیداوار اور حصول سے وابستہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.fppcorp.com۔

یہ خبری اعلامیہ منصوبوں اور دیگر مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہو سکتا ہے جو سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کے، ترمیم شدہ، جزو 27A اور سیکورٹیز ایکٹ 1934ء کے، ترمیم شدہ جزو 21E کے تحت آتے ہیں اور پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے سیف ہاربر انتظامات کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ ادارے کے موجودہ نظریوں کو ظاہر کرنے والی کوئی بھی پیش بینی یا بیان جو مستقبل کے واقعات اور مالیاتی کارکردگی کے مطابق ہو۔ کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی، کہ یہ واقعات پیش آئیں گے یا ایسی توقعات حاصل کی جائیں گی اور حقیقی نتائج پیش کردہ نتائج سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ حقیقی نتائج کو ممکنہ نتائج سے مختلف کرنے والے اہم عناصر کے بارے میں گفتگو، جیسا کہ تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی اور تیل و گیس کی پیداوار میں غیر متوقع کمی ادارے کی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (www.sec.gov پر) میں جمع کرائی گئی میعادی رپورٹوں میں شامل ہوتی ہے۔

رابطہ: رے ڈی ریوز، صدر فیلڈپوائنٹ پٹرولیم کارپوریشن، +1-512-250-8692، fppc@ix.netcom.com

Leave a Reply