عالمی ایئر لائن گنجائش میں مسلسل 10 ویں مہینے بھی اضافہ

شمالی امریکہ میں جاری سخت تجارتی صورتحال نے ہوا بازی کی مارکیٹوں پر اثر ڈالا ہے اور خطے میں مارچ کے مہینے میں ایئرلائن گنجائش کم ہوئی ہے

شکاگو، 12 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

ماہ فروری میں سست روی کے باوجود مارچ میں ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر شیڈولڈ فلائٹوں میں اضافہ بدستور جاری ہے اور ایئر لائنوں نے 2 فیصد زیادہ پروازیں کیں۔ بڑے ہوائی جہازوں کے رحجان کے مستحکم ہونے کے باعث گنجائش میں اضافہ 3 فیصد کی اعلیٰ شرح کے ساتھ جاری ہے۔ یو بی ایم ایوی ایشن کے برانڈ او اے جی کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پیشرفت کا مسلسل دسواں مہینہ ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110908/NY64578LOGO)

او اے جی فیکٹس (کثرت و گنجائش کے رحجان کے اعداد و شمار) برائے مارچ 2012ءظاہر کرتے ہیں کہ عالمی منظرنامہ حوصلہ افزا ہونے کے باوجود ہر خطہ نمو پذیر نہیں ہے۔ مشرق وسطیٰ اور جنوبی/وسطی امریکہ کے خطے بالترتیب 10 اور 9 فیصد کے ساتھ سب سے مضبوط ہیں اور کثرت تعداد میں اضافے کے درجے میں بھی مشرق وسطیٰ میں 9 فیصد اور جنوبی/وسطی امریکہ میں 7  فیصد کے ساتھ یکساں اضافہ دیکھا گیا۔ شمالی امریکہ اور یورپ میں مستقل مشکل اقتصادی صورتحال ایئر لائن مارکیٹ پر بد اثرات کا سبب ہے۔ شمالی امریکہ میں گنجائش میں 1 فیصد اور کثرت تعداد میں 3 فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ یورپ کثیر تعداد میں 2 فیصد کمی ظاہر ہوئی جبکہ گنجائش سال بہ سال بدستور اسی درجے پر ہے۔

یو بی ایم ایوی ایشن کے چیف کمرشل آفیسر مائیک ملک نے کہا کہ “مارچ 2012ء کے لیے کثرت تعداد و گنجائش کے رحجانات علاقائی اقتصادی صورتحال میں تفاوت کو ظاہر کرتے ہیں۔ جیسا کہ ایئر لائنیں ان صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملیاں اختیار کر رہی ہیں ہم بلاشبہ انہیں مستقبل میں آگے بڑھا دیکھ رہے ہیں۔”

او اے جی فیکٹس اعداد و شمار برائے فروری 2012ء پر تفصیلی تبصرہ – بشمول معلومات، تبصرہ اور نقشہ جات برائے خصوصی ہوائی اڈے، روٹس، ممالک و عالمی خطے – www.oagaviation.com/OAG-FACTS/2012/March-Executive-Summary پر ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

ہدایات برائے مدیران:

  • او اے جی، یو بی ایم ایوی ایشن برانڈ، ہوا بازی کی معلومات اور تجزیاتی خدمات کا ایک قابل بھروسہ ذریعہ ہے۔ ہمارے معروف ہوا بازی کے ڈیٹا بیس اپنے حجم، درستگی اور جامعیت کے اعتبار سے بے مثال ہیں اور دنیا کی ہوا بازی کے صنعت کے آپریشنز کے لیے جزوِ لازم ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.oag.com۔
  • او اے جی فیکٹس ماہانہ بنیادوں پر دنیا بھر میں ایئر لائن سرگرمی کی بصری جھلکیاں پیش کرتی ہے۔ یہ او اے جی کے جامع ڈیٹابیس برائے عالمی ایئر لائن شیڈولز سے 10 سالہ کارکردگی رحجانات کو ظاہر کرنے کے لیے انٹرایکٹو گرافس استعمال کرتی ہے۔
  • یو بی ایم ایوی ایشن، ایک یو بی ایم پی ایل سی کمپنی،  جدید مارکیٹ معروف ہوا بازی حل پیش کرنے کا بانی ہے۔ ہمارے فوری قابل تسلیم شدگی برانڈز ڈیٹا، تجزیہ، مواقع، ابلاغ اور مشاورتی خدمات فراہم کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کے کاروبار کے لیے روٹ ڈیولپمنٹ اور مالی ترقی کو تحریک دیتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ubmaviation.com۔

رابطہ: اینڈریو سبلی، کارپوریٹ کمیونی کیشنز، یو بی ایم ایوی ایشن، +44 (0)1582 695166، pressoffice@ubmaviation.com

Leave a Reply