سیکو نے امریکہ میں اپنے اولین بوتیک کے شاندار افتتاح کا اعلان کردیا

گھڑیوں کے نفیس برانڈ کی عالمی رسائی نیو یارک شہر کے میڈیسن ایونیو تک

ماہواہ، نیو جرسی، 21اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — سیکو واچ کارپوریشن کے ماتحت ادارے سیکو واچ کارپوریشن آف امریکہ نے بھرپور مسرت کے ساتھ نیو یارک شہر میں 510 میڈیسن ایونیو پر پہلے سیکو بوتیک کے شاندار افتتاح کے ذریعے امریکہ میں داخلے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے اعزاز میں ایک جشن گزشتہ شب نیو یارک شہر میں 620 لوفٹ اینڈ گارڈن میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی سیکو واچ کارپوریشن کے صدر اور سی ای او شنجی ہاتوری نے کی اور اس میں سیکو کے شراکت دار اور ومبلڈن چیمپئن نووان جوکووچ سمیت 150 سے زائد صنعتی اثرانگیز شخصیات نے شرکت کی۔

Seiko%20Announces سیکو نے امریکہ میں اپنے اولین بوتیک کے شاندار افتتاح کا اعلان کردیا

Seiko Announces Grand Opening of First Boutique in US۔

Photo – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140820/137910
Photo – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140820/137911

میڈیسن ایونیو میں دنیا کے سب سے شاندار برانڈز کے درمیان نیو یارک سیکو بوتیک کی موجودگی دراصل سیکو کے مشہور زمانہ مجموعوں، جیسا کہ ایسٹرون اور گرینڈ سیکو، سے وابستہ ہے۔ یہ ایسے مجموعوں کی رونمائی بھی کرے گا جو پہلے کبھی امریکہ میں فروخت نہیں کیے گئے، جیسا کہ گلانتے اور کریڈور، اور امریکہ کے اندر متعدد بوتیک خاص گھڑیاں بھی، جس میں پروسپیکس کلیکشن بھی شامل ہے۔ یہ منصوبہ شاندار ڈیزائن، معیار اور امریکہ کی نفیس گھڑیوں کی مارکیٹ میں پیش کردہ ہر نئے منصوبے میں سیکو کے درستگی کے ترقی پسندانہ فلسفے کو ظاہر کرتا رہے گا۔

“نیو یارک شہر میں پہلے بوتیک کے آغاز کے ذریعے امریکی مارکیٹ میں قدم رکھنا میرے ایک زبردست ہدف کا حصول ہے، کیونکہ میرا ماننا ہے کہ امریکی مارکیٹ جاپان سے باہر سیکو کے لیے سب سے اہم مارکیٹ ہے۔” جناب شنجی ہاتوری، صدر اور سی ای او سیکو واچ کارپوریشن نے کہا۔ “سیکو اپنی مصنوعات کو نمایاں کرنے کے لیے بہترین وقت اور مقام کا خواہاں تھا، جو گرینڈ سیکو اور ایسٹرون سمیت ہماری قابل دسترس نفیس گھڑیوں کے لیے دستیاب ہو۔ نیو یارک شہر جیسی مارکیٹ میں ایک بوتیک کا آغاز بالکل یہی کام کرتا ہے، جو پیرس، ایمسٹرڈیم، ہانگ کانگ اور قاہرہ میں سیکو بوتیک اور ساتھ ساتھ ٹوکیو میں 1881ء میں کھولے گئے اصلی واکو لگژری اسپیشلٹی اسٹور کے معیارات کے مطابق ہے۔”

Wimbledon%20Champion%20Novak%20Djokovic سیکو نے امریکہ میں اپنے اولین بوتیک کے شاندار افتتاح کا اعلان کردیا

Wimbledon Champion Novak Djokovic and Seiko Watch Corporation President and CEO Shinji Hattori Celebrate Grand Opening of Seiko’s First Boutique in US۔

نیو یارک سیکو بوتیک ایسے ڈیزائن کا حامل ہے جو سیکو کے جدت طرازی اور نفاست کے برانڈ وژن کو ظاہر کرتا ہے اور ساتھ ساتھ ہر قسم کی گھڑی بنانے کا تجربہ رکھنے والے واحد گھڑی ساز کی حیثیت سے اس کی بنیادی اقدار کی شہادت بھی دیتا ہے۔ سیکو کی تاریخ، ٹیکنالوجی، قیمت اور کاریگری کے برانڈ اجزاء بوتیک بھر میں پائے جاتے ہیں، جن کی نظر جدید اور ساتھ ساتھ پیچیدہ انداز پر ہے۔

 نیو یارک سیکو بوتیک کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.seikousa.com/boutique۔
سیکو کارپوریشن آف امریکہ کے بارے میں مزید جاننےکے لیے ملاحظہ کیجیے www.seikousa.com۔
سیکو واچ کارپوریشن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.seikowatches.com۔

The post سیکو نے امریکہ میں اپنے اولین بوتیک کے شاندار افتتاح کا اعلان کردیا appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply