سام سنگ کی نئی کانسیپٹ شاپ کا گجرانوالہ میں افتتاح

لاہور : مارچ ، 2012 – سام سنگ الیکٹرانکس ہوم اپلائنسز اور ٹیلی مواصلات میں ایک عالمی اعزاز یافتہ ادارہ ہے ، جو پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے مثالی شو رومز Concept Shops کے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے ۔

اس حوالے سے 12 مارچ 2012 کو G.T روڈ گجرانوالہ میں سام سنگ کی نئی کانسیپٹ شاپ کے افتتاح کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ سام سنگ پاکستان کے ہیڈ آف TV/AVڈویژن ، ایچ ڈی لی نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے حاضرین سے خطاب کیا۔

ایچ ڈی لی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ : سام سنگ کانسیپٹ شاپس برقی مصنوعات کے مثالی شو رومز ہیں ، جنہیں مثال بنا کر دیگر سام سنگ ڈیلر حضرات اپنی دوکانوں کی آرائش اور فروغ کے اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کر سکتے ہیں۔سام سنگ کا عزم ہے کہ اپنے پاکستانی صارفین کو بہترین خدمات اور سہولیات کا تجربہ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ہر ایک کانسیپٹ شاپ میں سام سنگ کی تمام معیاری مصنوعات ، مستند وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہوتی ہیں۔ ان مصنوعات میں 3D اسمارٹ ٹیلی ویژن، LED اور LCD ٹیلی ویژن، کمپیوٹر مانیٹرز ، پلاسما ڈسپلے پینل، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات، کیمرے، موبائل فون اور دیگر برقی مصنوعات شامل ہیں۔اس نئے شو روم کے افتتاح کے بعد، ابتدائی دو ہفتوں کے دوران ، خریداروں کو مصنوعات کی تنصیب کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

حالیہ ترقیاتی پروگرام کا آغاز 12 مارچ201 2 سے کیا گیا ہے۔ مارچ 2012 کے دوران ؛ لاہور ، کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، سرگودھا، جہلم، ملتان اور سیالکوٹ میں بھی نئی کانسیپٹ شاپس کا افتتاح کیا جائے گا۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے: رضوان شاہ
فون: 042-3586121 9/ 0300-8522254

Leave a Reply