سال 2012 اسٹاک ہوم واٹر انعام کا اعزاز انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے نام

اسٹاک ہوم، 22 مارچ 2012ء / پی آر نیوز وائر / –

کولمبو، سری لنکا میں صدر دفتر رکھنے والے انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی ڈبلیو ایم آئی) نے ترقی پذیر ممالک میں زراعت پانی کے انتظام کو بہتر بنانے، غذائی حفاظت کو بہتر کرنے، ماحولیاتی صحت تحفظ اور غربت کے خاتمے کے لیے کی گئی اپنی اولین تحقیق کے لیے  2012 اسٹاک ہوم واٹر انعام کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

مکمل خبری اعلامیہ، ترجمے، پس منظر حقائق، تصاویر اور ویڈیو مواد کے لیے ملاحظہ کریں:

http://www.siwi.org/SWP2012

دنیا بھر میں ستر فیصد تازہ پانی زراعت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ وسط – صدی تک عالمی سطح پر غذائی ضرورت  میں متوقع اضافے  کے ساتھ  کم پانی کے ذریعے زیادہ اجناس پیدا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آئی ڈبلیو ایم آئی  کسانوں کو ‘زیادہ اناج فی قطرہ’ پیدا کرنے میں مدد کے لیے پالیسیوں اور تراکیب کو فروغ دینے اور ایسے حلوں کو  نافظ کرنے جو کہ زراعت کو پانی کے محدود وسائل کے ساتھ سیارے کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کھلانے کے لئے کافی خوراک کھیتی کرنے کی سہولت کی کوششوں میں مصروف  ہے ۔

اسٹاک ہوم واٹر پرائز  نامزد کرنے والی کمیٹی نے اس حوالے سے  کہا کہ : “انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ  زرعی پانی کے انتظام میں سب سے اہم تنظیم ہے۔ ان کا کام زراعت میں نئی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کی جانب لے گیا ہے جو نہ صرف پانی کے زیادہ مفید استعمال کے قابل بناتا ہے بلکہ  دنیا بھر میں خوراک، اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی صحت کے بہتر تحفظ کا بھی حامل ہے۔”

1984ء میں قائم ہونے والی آئی ڈبلیو ایم آئی ایک غیر منافع بخش، سائنسی تحقیق کرنے والی تنظیم ہے جو ترقی پذیر ممالک میں غریب لوگوں کے فائدہ کے لئے زراعت کے علاقے میں زمین اور پانی کے وسائل کے مستقل استعمال پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔گزشتہ چوتھائی صدی کے دوران اس نے عالمی سطح پر زمین اور پانی کے وسائل کے بارے میں جامع معلومات کے لئے حتمی ذریعہ کے طور پر اپنا مقام بنایا۔ کولمبو، سری لنکا میں صدر دفتر رکھنے والی تنظیم کے علاقائی دفاتر ایشیا اور افریقہ بھر میں موجود ہیں۔ آئی ڈبلیو ایم آئی ایک سی جی آئی اے آر کنسورشیم ریسرچ سینٹر  ہے۔

خبر موصول ہونے پر آئی ڈبلیو ایم آئی کے ڈائریکٹر – جنرل ڈاکٹر کولین چارٹریس نے کہا کہ ” یہ ہماری تنظیم کے لئے ایک حیرت انگیز اعزاز ہے۔ ۔ ۔ حقیقی فاتح ، بلاشبہ، آئی ڈبلیو ایم آئی کے عملے کے وقف ارکان  ہیں جنہوں نے ایک صدی کے سہ ماہی سے زیادہ عرصے تک مسلسل اعلی ترین معیار تحقیق فراہم کی ہے۔ دنیا بھر میں پانی کا انتظام کرنے کی پالیسی پر اس کام کا گہرا اثر و رسوخ دیکھا گیا ہے،  جو زمین پر غریب ترین افراد میں سے کچھ کے لئے حقیقی فائدے فراہم کر رہا ہے۔”

ایچ۔ ایم۔ کنگ کارل XVI گسٹاف آف سویڈن  انعام کے سرپرست ہیں اور یہ 30 اگست کو اسٹاک ہوم میں 2012ء ورلڈ واٹر ویک کے دوران رائل ایوارڈ تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ اسٹاک ہوم واٹر انعام اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے سالانہ پیش کیا جانے والا عالمی ایوارڈ ہے۔  انعام یافتہ 150,000 امریکی ڈالر  اور ایک اوریفورس کا خصوصی ڈیزائن کردہ کرسٹل کا مجسمہ وصول کرے گا۔

ذریعہ: اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹی ٹیوٹ

Leave a Reply