سال 2011ء میں یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کافی کی فروخت میں 12 فیصد اضافہ

ایمسٹرڈیم، 22 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

- لیبل شدہ ماحول دوست کافی، چائے اور کوکوا کی طلب میں زبردست اضافہ ہو چکا ہے

2011ء میں یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کافی کی فروخت میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ 136,752 میٹرک ٹن کافی بینز تقریباً 16.5 ارب کافی کپ بنا سکتی ہیں۔ یہ اضافہ یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کو کافی کی ماحول دوست کاشت کاری کے لیے  دنیا کا سب سے بڑا پروگرام اور لیبل بناتا ہے۔ ماحول دوستانہ طور پر پیدا کردہ چائے کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا اور ماحول دوستانہ انداز میں پیدا کردہ کوکوا کی فروخت میں 150 فیصد اضافہ ہوا۔ آہولڈ، سارا لی، مارس اور نیسلے جیسے برانڈز کی شمولیت نے ماحول دوست خام مال کی بڑھتی ہوئی طلب میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

کافی

یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کافی اس وقت 23 ممالک میں کاشت اور 50 ممالک میں فروخت کی جا رہی ہے۔ یو ٹی زیڈ کافی پروگرام کے نئے شراکت دار (دیگر کے علاوہ) لڈل، والمارٹ اور شیبو (دنیا بھر میں کافی بھوننے والا چوتھا سب سے بڑا ادارہ) ہیں۔ 2011ء میں متعدد موجودہ شراکت داریوں نے لیبل کی حامل اپنی مصنوعاتی رینج میں اضافہ کیا۔ مثال کے طور پر سارا لی نے فرانس، ہسپانیہ، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ لے اور ایسپریسو متعارف کروائی۔

کوکوا اور چائے

2010ء میں یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کوکوا کی اولین مصنوعات مارکیٹ میں پہنچیں۔ مارس اور نیسلے نے یو ٹی زیڈ کوکوا کی عالمی سطح پر فروخت کو واضح طور پر تقویت بخشی۔ مثال کے طور پر مارس اپنی مارس اور بالستو بارز کے لیے یو ٹی زیڈ کی جانب سے تصدیق شدہ کوکوا کی بڑھتی ہوئی مقدار خرید رہا ہے۔ لیبل شدہ چائے البر ہائین اور پک وک برانڈز کی جانب سے نیدرلینڈز میں فروخت کی گئی ہے۔ روئبوس کے لیے ضابطہ اخلاق متعارف کرائے جانے کے بعد پک وک مکمل سرٹیفائیڈ روئبوس متعارف کروانے والا پہلا ادارہ تھا۔ ساتھ البرٹ ہائین بھی یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ چائے کی بڑھتی ہوئی مقدار خرید رہا ہے۔ ویت نام میں یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ چائے تان ہونگ کے برانڈکے ساتھ فروخت ہو رہی ہےاور جنوبی افریقہ میں کارمین یوٹی زیڈ لیبل کے ساتھ روئبوس پیش کرتا ہے۔

یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کے بارے میں

یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ ماحول دوست کاشت کاری کے لیے ایک پروگرام اور لیبل ہے۔ ماحول دوست کاشت کاری کسانوں، کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو اپنے مقاصد کی بھرپور انداز میں تکمیل اور حال اور مستقبل میں ہمارے قدرتی وسائل کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالنے میں مدد دیتی ہے۔  یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کا ہدف ایسی دنیا کی تخلیق ہے جہاں ماحول دوست کاشتکاری  عام ہو۔ جہاں کسان اچھی زرعی مشقوں کے ذریعے پیداوار حاصل کریں اور لوگوں اور زمین کے ماحول کے مطابق منافع بخش انداز میں اپنے کھیتوں کو سنبھالیں۔ ایک دنیا جہاں صنعت سرمایہ کاری کرتی ہے اور ماحول دوست پیداوار کو جزا ملتی ہے اور صارفین اپنی خریدی گئی مصنوعات کا لطف اٹھا سکیں اور ان پر بھروسہ کر سکیں۔ مزید معلومات کے لیے: http://www.utzcertified.org

ذریعہ: یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ

ہ

Leave a Reply