ایڈی جارڈن نے نئی مہمان نوازی و مارکیٹنگ مہم کا آغاز کر دیا

لندن، 27 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

ریس ماہر جارڈن نے ‘جے1′ مارکیٹنگ و مہمان نوازی کا اعلان کر دیا

فارمولا ون لیجنڈ ایڈی جارڈن نے آج جدید مارکیٹنگ، مہمان نوازی اور طرز زندگی کے مواقع تخلیق کرنے والے نئے منصوبے جے 1 کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔

جارڈن کا مقصد اپنی شخصیت اور بے مثال صنعتی روابط کو استعمال کرتے ہوئے فارمولا ون طرز زندگی کی چکاچوند و سحر کو وسیع تر حاضرین کے سامنے لانا ہے۔ جے1 دنیا کے سب سے بڑے کھیل و تفریح کے چند مواقع کا حقیقی بے مثال تجربہ فراہم کرنے کے لیے 100 فیصد خصوصی طور پر تیار کردہ پیکیجز میں مہارت رکھے گا۔

صارفین کو بے مثال اور خصوصی طور پر تیار کردہ کارپوریٹ ترغیب والے مہمان نوازی پیکیجز  پیش کیے جائیں گے جنہیں مونٹی کارلو اور سنگاپور جی پیز سے لے کر راک موسیقی کی دنیا کی سب سے بڑی تقریبات میں اسٹیج کے پیچھے اور پس پردہ و اندر تک رسائی حاصل ہوگی۔

جے1 نئی کیفیات اور برانڈز کے لیے مواقع تخلیق کرنے کے لیے روایتی مہمان نوازی اور ترغیبات سے کہیں آگے جانا چاہے گا ۔ اس کی آزاد اور خصوصی اسپانسرشپ مشاورتی سروس برانڈز کو صلاح دے گی کہ وہ کس طرح کھیل و تفریح کی صنعت میں اپنے قدم تخلیق و مستحکم کر سکتے ہیں۔

جے1 جارڈن اور آر پی ایم سی کے بانی مرے شوارٹز کے درمیان شراکت داری کا نتیجہ ہے، جو شوارٹز کی مہمان نوازی اور اسپانسرشپ کی مارکیٹ میں نمایاں تجربے اور صنعت میں جارڈن کو سب سے نمایاں چہرہ بنانے والے کرشمے اور روابط کو یکجا کرے گی۔

شوارٹز اولمپکس سے لے کر گریمی تک کی تقریبات کے لیے شاندار مارکیٹنگ حل فراہم کرنے کا 25 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ میک ڈونلڈز، سونی ایرکسن اور اے بی ان بیو جیسے صارفین کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ شوارٹز کا آر پی ایم سی سب سے بڑے اسٹیج پر خصوصی پروگرامز فراہم کرنے میں ماہر ہے۔

ایڈی جارڈن نے کہا کہ: “میں جارڈن کے تازہ ترین برانڈ کی حیثیت سے جے1 کے اجراء پر بہت خوش ہوں۔ یہ برانڈز کے لیے نئے اور خصوصی مواقع تخلیق کر کے مہمان نوازی اور مارکیٹنگ میں جارڈن ریسنگ کے ہیجان کو لائے گا۔”

مرے شوارٹز نے کہا کہ: “میری نظریں ایڈی جیسی کرشماتی اور متحرک جیسی کسی متحرک شخصیت کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔ ہم زندگی اور کاروبار پر ایک ہی جیسے پرجوش نقطہ نظر کے حامل ہیں اور حقیقتاً یقین رکھتے ہیں کہ جے1 بے مثال عالمی مہمان نوازی تجربات کی از سر نو تعریف متعین کرے گا۔”

عالمی برانڈ تقریبات اور تجربات کا معروف فراہم کنندہ آر پی ایم سی (http://www.rpmc.com) جے1 کا باضابطہ متحرک کاری شراکت دار ہوگا جو تفریح، موسیقی، کھیل اور سفری شراکت داروں کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔

آر پی ایم سی کے بارے میں

لاس اینجلس اور لندن میں دفاتر کے ساتھ آر پی ایم سی (http://www.RPMC.com) کھیل، تفریح اور موسیقی کی دنیا میں واحد عالمی برانڈ تجربات فراہم کرتا ہے۔ صارفین کے لیے ادارے کی خدمات ایونٹ مینمجنٹ، تفریحی مارکیٹنگ، مہمان نوازی اور سفری فوائد، میڈیا پروموشنز اور سویپ اسٹیکس سروسز کے کلیدی شعبوں پر مرکوز ہیں۔ آر پی ایم سی صارفین کی ضروریات کے مطابق خصوصی طور پر ایک سروس پیش کرتا ہے، جہاں ہمیشہ توجہ بہتر سے بہترین کی فراہمی کی جانب ہوتی ہے۔

ایڈی جارڈن سے انٹرویو کے لیے درخواست جیمز کلفورڈ سے +44(0)203-4326206 پر رابطے کے ذریعے کی جا سکتی ہیں۔ جے1 پر مزید معلومات کے لیے http://www.j1-rpmc.com ملاحظہ کریں۔

ذریعہ: آر پی ایم سی

Leave a Reply