انٹرنیشنل ابسن ایوارڈ 2012ء کے فاتح ہیں ہائنر گوئبلز

اوسلو، ناروے، 20 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

دنیا کے معروف ترین تھیٹر انعامات میں سے ایک انٹرنیشنل ابسن ایوارڈ [http://www.internationalibsenaward.com] ڈراما اور تھیٹر کی دنیا میں نئی جمالیاتی جہت لانے پر دیا جاتا ہے۔ جیتنے والے کو 2.5 ملین کرونر (330,000 یورو) ملتے ہیں۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20120320/519177)

جیوری کہتی ہے:

“تھیٹر کے کاموں کے تخلیق کار، تھیٹر ہدایت کار، نغمہ ساز، موسیقار، معلم اور فیسٹیول پروگرام  ہائنر گوئبلز [http://www.heinergoebbels.com] آج کی عظیم تخلیقی شخصیات میں سے ایک ہے۔

وہ مختلف شعبوں میں تعجب خیز قسم کے کام کر چکے ہیں اور تھیٹر ماہرین اور موسیقاروں پر گہرے اثرات مرتب کر چکے ہیں۔

ان کے تھیٹریکل کام اوپیرا ہاؤس کے لیے بڑے پیمانے پر کام سے لے کر بغیر اداکاروں کے تھیٹر کی تنصیب تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ہر حصہ اپنی خصوصیت اور وضع کے لحاظ سے مختلف ہے اور حقیقتاً جدت طراز ہے۔ وہ ایک حقیقی موجد ہیں اور ان کے کام روایتی تعریفوں کو للکارتے ہیں۔

انہوں نے تھیٹر اور موسیقی کے درمیان تعلق کو تلاش کیا اور پھیلایا ہے اور یوں تھیٹر کے اجزا کو ایسی صورت میں تیار کیا جنہوں نے نئے ادراک اور امکانات کھولے ہیں۔ اس صورت میں وہ تھیٹر کے بنیادی مقصد یعنی ہمارے اور دنیا کے تجربات کو بڑھانے کو پورا کرتے ہیں۔

ان کا کام 50 سے زائد ممالک میں پیش کر کے شائقین کے تجربات کو تبدیل کر چکا ہے اور پرفارمنگ اور تخلیقی فن کاروں کی وسیع رینج پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

مستقبل میں ان کے کام کی قوت اور اہمیت بڑھے گی اور وہ آنے والی دہائیوں اور نسلوں کے لیے تھیٹر اور تھیٹر سازی کے اثر کو بڑھائے گا۔”

جیتنے والے کے بارے میں

ہائنر گوئبلز 1952ء میں جرمنی میں پیدا ہوئے۔ وہ 1990ء کی دہائی سے موسیقی تھیٹر کو ترتیب اور ہدایات دے رہے ہیں۔ ان کے چند معروف کاموں میں بلیک آن وائٹ، میکس بلیک، ارارتیارتیاکا، اسٹفٹرز دنژ، اور سانگز آف فارز آئی ہیو سین شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو تھیٹر وڈی، لوزان نے پیش کیا ہے۔

ہائنز گوئبلز جستس،لائبگ، یونورسیٹٹ گائسن میں اپلائیڈ تھیٹر اسٹڈیز کے پروفیسر، تھیٹر اکیڈمی آف ہیسے کے صدر اور رورترائینل کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ہیں۔

ہدایات برائے مدیران:

- اعزازی تقریب 23/8  سے 9/9 تک نیشنل تھیٹر میں منعقدہ انٹرنیشنل ابسن فیسٹیول [http://nationaltheatret.no/Nationaltheateret/International/The_International_Ibsen_Festival_2012] میں منعقد ہوگی۔ ارارتیارتیاکا فیسٹیول کے فائنل میں ہوگی۔

- ناروے کی حکومت ایوارڈ کے لیے فنڈز دیتی ہے۔

- ماضی میں یہ ایوارڈ پیٹر بروک، ایرین ایم نوچکنے اور جون فوز کو دیا جا چکا ہے۔

- ہنرک ابسن اسکائن، ناروے میں 20 مارچ 1828ء کو پیدا ہوئے۔

رابطہ: استائن اسرتیچن

+47-95-91-17-99 / stine.strachan@nationaltheatret.no

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20120320/519177

ذریعہ: نیشنل تھیرٹریٹ/دی انٹرنیشنل ابسن ایوارڈ

The post انٹرنیشنل ابسن ایوارڈ 2012ء کے فاتح ہیں ہائنر گوئبلز appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply