امریکہ میں کیمیائی مادوں کی برآمد کے رحجانات پر گہری نظر فراہم کرنے کے حوالے سے پائیرز اور انفارمیکس کا قرطاس ابیض

نیوارک، نیو جرسی اور ہملٹن، نیو جرسی، 28 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوز وائر/  –

دنیا بھر میں بذریعہ آب امریکی تجارتی سرگرمی پر اعدادوشمار سے آگہی حاصل کرنے کا جامع ترین پورٹ فولیو رکھنے والے پائیرز نے 2007ء سے 2012ء کے درمیان آبی تجارت کے حجم کی بنیاد پر امریکی کیمیائی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست مارکیٹوں کا جائزہ لینے والی نئی رپورٹ پیش کرنے کے لیے معروف عالمی کیمیائی مادوں کی مارکیٹ انفارمیکس کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے ۔  (رپورٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجیے: http://content.piers.com/piers-us-chemical-exports-report-2012)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20131028/NY05330LOGO-a)
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20131028/NY05330LOGO-b)

INFORMEX LOGO امریکہ میں کیمیائی مادوں کی برآمد کے رحجانات پر گہری نظر فراہم کرنے کے حوالے سے پائیرز اور انفارمیکس کا قرطاس ابیض

INFORMEX LOGO

رپورٹ “امریکی کیمیکل برآمدات کے لیے مارکیٹ مواقع: بڑی مارکیٹوں میں نمو کا ایک جائزہ”  امریکی ہارمنائزڈ ٹیرف شیڈول کے باب 28 اور 29 کے مطابق برآمدات کے لیے سرفہرست جغرافیائی مارکیٹوں پر نظر دوڑاتی ہے، جس میں متعدد نامیاتی و غیر نامیاتی کیمیائی مادے، اور ساتھ ساتھ متعدد قیمتی اور نایاب ارضی دھاتیں شامل ہیں۔ رپورٹ 2012ء تک پانچ سالوں میں نمایاں ترقی کرنے والی اور نسبتاً بڑے پیمانے پر لین دین کرنے والی منتخب اجناس کا جامع جائزہ فراہم کرتی ہے ۔ نتائج کیمیائی مادے بنانے والوں، تقسیم کاروں، اختتامی صارفین، اور کیمیائی مادوں کی رسدی زنجیر کے لیے خدمات فراہم کرنے والوں کو قابل قدر اعلیٰ سطحی مارکیٹ اعدادوشمار پیش کرتے ہیں۔

انفارمیکس برانڈ ڈائریکٹر نینسی لارگے نے کہا “عالمی کیمیائی مارکیٹ تبدیلی کی مستقل حالت میں ہے، اور کیمیائی رسدی زنجیر میں شامل اداروں کو اپنے سامان کی طلب پر اثرانداز ہونے والے مسائل کے بارے میں آگہی رکھنے کی سخت ضرورت ہے۔ ہم انفارمیکس پلیٹ فارم کو پائیرز کی بے مثال امریکی تجارتی معلومات کے ساتھ ملا کر کاروباری معلومات فراہم کرکے کیمیکل صنعت کے سرفہرست اداروں کے لیے فیصلہ سازی کے عمل کو تحریک دے رہے ہیں۔”

PIERS LOGO امریکہ میں کیمیائی مادوں کی برآمد کے رحجانات پر گہری نظر فراہم کرنے کے حوالے سے پائیرز اور انفارمیکس کا قرطاس ابیض

PIERS LOGO

2007ء اور 2012ء کے درمیانی عرصے میں امریکی برآمدات پر  رپورٹ کے چند کلیدی انکشافات یہ ہیں:

  • برازیل کے لیے نیوکلک ایسڈز (ایچ ایس کوڈ 2934) میں 405 فیصد اضافہ
  • چین کے لیے ہائیڈروکاربنز کے ہیلوجنیٹڈ ماخوذات (ایچ ایس کوڈ 2903) میں 246 فیصد اضافہ
  • بھارت کے لیے ٹائی ٹینیم آکسائیڈز (ایچ ایس کوڈ 2823) میں 513.9 فیصد اضافہ
  • جنوبی کوریا کے لیے ایمائن-فنکشن کمپاؤنڈز (ایچ ایس کوڈ 2921) میں 368 فیصد اضافہ
  • بیلجیئم کے لیے سائیکلک ہائیڈروکاربنز (ایچ ایس کوڈ 2902) میں 114.6 فیصد اضافہ
  • نیدرلینڈز کے لیے کاربوسائیلک ایسڈز (ایچ ایس کوڈ 2918) میں 334.6 فیصد اضافہ

پائیرز – جے او سی گروپ انکارپوریٹڈ کے سینئر نائب صدر ویل جاروس نے کہا کہ “35 سے زیادہ سالوں سے پائیرز کیمیکل صنعت کے لیے قابل قدر معلومات فراہم کرنے والا بھروسہ مند ادارہ ہے۔ شعبےکے کئی بڑے نام قابل بھروسہ اور فیصلے کے لیے تیار معلومات سے وابستہ ہمارے حلوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ہم اپنے صارف کی کاروباری معلومات کو ڈیٹا پروسیسنگ اور آپٹمائزیشن میں اپنے تجربے کے ساتھ ملاتے ہیں؛ نتیجہ ایک طاقتور خاص حل کی صورت میں نکلتا ہے جو تزویراتی فیصلہ سازی کو تقویت دیتا اور مدد فراہم کرتا ہے۔ انفارمیکس ان شراکت داریوں کو کہیں آگے تک بڑھانے کے لیے ہمیں ایک زبردست فورم فراہم کرتا ہے، اور اس وجہ سے ہم اپنے قریبی تعلق کو جاری رکھنے پر خوش ہیں۔”

آپ امریکی کیمیائی مادوں کے لیے تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور اجناس کے بارے میں معلومات کے لیے “امریکی کیمیکل برآمدات کے لیے مارکیٹ مواقع: بڑی مارکیٹوں میں نمو کا ایک جائزہ”   کی اعزازی کاپی یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

پائیرز کے بارے میں

پائیرز دنیا بھر میں امریکی آبی تجارتی سرگرمیوں کا جامع ترین ڈیٹابیس  ہے، جو دنیا بھر میں ہزاروں خریداروں کو معلوماتی خدمات فراہم کررہا ہے۔ 35 سال سے بھی پہلے قائم ہونے والا پائیرز ڈیجیٹل عالمی تجارتی معلومات میں پہلا منصوبہ تھا اور بہت جلد ہی درستگی، بھروسہ مندی اور جامع زاویہ نظر کے حوالے سے صنعت میں معیار بن گیا۔ اس کا بے مثال بنیادی ڈھانچہ اور ملکیتی ٹیکنالوجی پائیرز کو نہ صرف برآمدی اعدادوشمار کو شایع کرنے بلکہ امریکی برآمدی لین دین کے اعدادوشمار کا مکمل احاطہ کرنے کی بھی سہولت دیتی ہے۔ پائیرز جے او سی گروپ انکارپوریٹڈ کا شعبہ اور دی جرنل آف کامرس کا ساتھی ادارہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.piers.com ملاحظہ کریں۔

جے او سی گروپ انکارپوریٹڈ کے بارے میں

جے او سی گروپ انکارپوریڈ تجارت، نقل و حمل اور انتظام و انصرام کے ماہرین کے لیے کاروباری معلومات، اعدادوشمار و واقعات پر مستند معلومات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ اپنے پائیرز ڈیٹابیس اور نقل و حمل کی آن لائن، پرنٹ اور واقعات کے معروف جے او سی احاطے کے ذریعے جو او سی گروپ انکارپوریٹڈ صارفین کو اہم معلومات، اعدادوشمار سے بھرپور اطلاعات اور ذرائع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں موثر انداز میں مقابلہ کرسکیں۔ مزید معلومات کے لیے www.joc.com/group ملاحظہ کریں۔

جے او سی گروپ انکارپوریٹڈ وسطی مارکیٹ میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے آزاد نجی ایکوئٹی فنڈ مینیجر الیکٹرا پارٹنرز کی ملکیت آکسیو ڈیٹا گروپ کا حصہ ہے۔ ستمبر 2012ء کے مطابق ادارے کے زیر انتظام 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کے فنڈز تھے۔ ادارے کا لچکدار سرمایہ کاری طریقہ اسے مختلف شعبہ جات اور مالیاتی وسائل میں سرمایہ کاری کی سہولت دیتی ہے جس میں ایکوئٹی، سینئر ایکوئٹی، کنورٹیبلز اور میزنائن قرضے شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.axiogroup.net یا www.electrapartners.com۔

انفارمیکس کے بارے میں

یو بی ایم لائیو کی جانب سے پیش کردہ انفارمیکس نیٹ ورکنگ ٹولز، تعلیمی مواقع اور کمیونٹی تعاون کے فورمز فراہم کرکے فائن، اسپیشلٹی اور کسٹم کیمیائی صنعت کی مستقل ترقی کو مضبوط کرتا ہے – ان سب کو تبدیل ہوتے کیمیائی اداروں کے منظرنامے میں ترقی کو تیز کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ سالانہ انفارمیکس تقریب گزشتہ 30 سالوں سے کیمیائی صنعت کی مشہور ترین اور لازمی شرکت کرنے کے قابل نمائشوں میں سےایک ہے، جو افراد کے ساتھ ملاقات اور کاروباری ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔ ہر سال تقریب 3,500 سے زیادہ فائن اور اسپیشلٹی کیمیکل ماہرین اور سینکڑوں نمائش کنندگان کے بین الاقوامی گروہوں کو یکجا کرتی ہے۔ مزید جاننے کے لیے www.informex.com دیکھئے۔ انفارمیکس 2014ء کے لیے رجسٹریشن کھلی ہے، جو 21 سے 24 جون تک میامی بیچ، فلوریڈا میں منعقد ہوگی۔

The post امریکہ میں کیمیائی مادوں کی برآمد کے رحجانات پر گہری نظر فراہم کرنے کے حوالے سے پائیرز اور انفارمیکس کا قرطاس ابیض appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply