آئرش-امریکی شہنشاہِ رقص مائیکل فلیٹ لے آئرش ملازمت کے مواقع کو مدد دیں گے

کلکنی، آئرلینڈ، 15 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

مارٹن شین اور ساؤیرس رونین مائیکل فلیٹ لے کے ساتھ اِس سینٹ پیٹرکس ڈے پر اپنے روابط کو استعمال کرنے کے آئر لینڈ کے مطالبے کا جواب دے رہے ہیں۔ آئرش سفیر ConnectIreland.com پر ایک متاثر کن وڈیو میں ظاہر ہوئے ہیں جو دنیا بھر کے تقریباً 70 ملین سے آئرش نسل کا دعویٰ کرنے والے افراد سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ آئرلینڈ میں نئی ملازمتوں کی تخلیق کے لیے اپنے روابط کو استعمال کریں۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/53786-connectireland

آئرش امریکی رقص کے شہنشاہ مائیکل فلیٹ لے، جن کے والدین 1947ء میں آئرلینڈ سے شکاگو ہجرت کر گئے تھے، سکسیڈ ان آئرلینڈ نامی نئے آئرش حکومت پروگرام کی فراہمی کے لیے کنیکٹ آئرلینڈ کو اپنی مدد پیش کر چکے ہیں ، تاکہ آئرلینڈ کو بین الاقوامی کاروبار کے لیے ایک ایک مقام کی حیثیت سے فروغ دینے میں مدد دی جا سکے۔

مائیکل فلیٹ لے ناظرین کو کہتے ہیں کہ “ہمیں آئرلینڈ کو ایک مرتبہ پھر رواں کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں نئی ملازمتیں، بلکہ بہت زیادہ ملازمتیں تخلیق کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول میں ہر ذی نفس کا کردار ہے۔”

کنیکٹ آئرلینڈ چھوٹے و درمیانے حجم کے اداروں کے لیے رابطوں کی تلاش میں ہے جو بین الاقوامی سطح پر توسیع پا رہے ہیں۔ ان روابط کو استعمال کرتے ہوئے کنیکٹ آئرلینڈ فیصلہ سازوں کے ساتھ گفتگو کا خواہاں ہے کہ ان پر واضح کیا جائے کہ اداروں کو آئرلینڈ کو کیوں مستحکم کرنا چاہیے۔ منصوبہ دنیا بھر کے ان لوگوں کو ایک انعام دے گا جو کنیکٹ آئرلینڈ کو شناسائی فراہم کریں گے جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر پھیلتے ادارے آئرلینڈ میں سرمایہ کاری کریں اور تحفظ پذیر آسامیاں تخلیق کریں۔

ایک رابطہ کار جو ایک ادارے کو کامیابی سے آئرلینڈ سے متعارف کرواتا ہے جو نئی ملازمتیں تخلیق کرتا ہے، کو کم از کم 1500 یورو فی ملازمت دیے جائیں گے، اور زیادہ سے زیادہ 100 ملازمت تک، جو دو سال کے عرصے میں قابل ادائیگی ہوں گے۔

آئرلینڈ ایک ثابت شدہ کاروباری مقام ہے اور گوگل، انٹیل، ایبٹ، فائزر اور مائیکروسافٹ جیسے کثیر القومی اداروں کی بڑی تعداد کا گھر ہے جو یہاں بڑے پیمانے پر آپریشنز رکھتے ہیں۔

کنیکٹ آئرلینڈ منصوبہ ایسے وقت شروع کیا گیا ہے جب فروری 2012ء میں نیو یارک میں ہونے والے انویسٹ اِن آئرلینڈ فورم میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے خطاب کے نتیجے میں آئر لینڈ میں اعتماد بڑھ رہا ہے ، جہاں انہوں نے وفود کو کہا کہ “سرمایہ کاری کے بہترین ماحول اور دنیا کے بہترین افراد کار کے ساتھ اس شاندار مواقع کا فائدہ نہ اٹھانا بے وقوفی ہے، اب وقت ہے آئرلینڈ میں سرمایہ کاری کرنے کا۔”

دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی ایک حالیہ رپورٹ مزید شواہد پیش کرتی ہے کہ آئرلینڈ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مقام ہے اور اس کے لیے یورپی اتحاد مارکیٹ رسائی، مسابقتی کارپوریٹ محصول، باصلاحیت افراد کار اور ایک مستحکم انضباطی ڈھانچے کا حوالہ دیا ہے کہ یہ آئر لینڈ کے کاروبار کو مدد کے لیے کلیدی فوائد ہیں۔

آپ اپنے روابط کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں اس بارے میں مزید جاننے کے لیے دیکھئے http://www.connectireland.com یا ٹویٹر پر فالو کیجیے: @ConnectIreland

ذریعہ: کنیکٹ آئرلینڈ

Leave a Reply