ویلرس نے یونائیٹڈانرجی پاکستان کے ساتھ قدرتی گیس صاف کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا

– کارخانہ بجلی بنانے والے منصوبوں میں استعمال کے لیے قدرتی گیس کے بہاؤ سے انتہائی خطرناک کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالتا

ہیوسٹن، 21 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — تیل و گیس کو سنبھالنے کے لیے مکمل مصنوعات و خدمات کے معروف عالمی ادارے ویلرس (www.valerus.com)  نے آج اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں یونائیٹڈانرجی پاکستان (UEP) کے لیے 21 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ پر مشتمل قدرتی گیس کے 45 ملین روایتی مکعب فٹ روزانہ (MMSCFD) کی صفائی کے مکمل کارخانے کی تنصیب میں کامیابی سے حصہ لے چکا ہے۔  کارخانہ یوای پی کو تیل و گیس کے اداروں کے لیے ان حکومتی ترغیبات کا فائدہ اٹھانے میں مدد دیتا ہے جو پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے قدرتی گیس کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے دی گئی ہیں۔

Valerus%2C%20a%20wholly owned ویلرس نے یونائیٹڈانرجی پاکستان کے ساتھ قدرتی گیس صاف کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا

Valerus, a wholly-owned subsidiary of Kentz, is a worldwide leader in integrated oil and gas handling and processing.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140509/86231

ویلرسکے منصوبے کے مقاصد میں انجینئرنگ، مصادر کی تلاش، نقل و حمل اور عملی تحویل اور ہیوسٹن کی بندرگاہ سے کراچی، پاکستان کی بندرگاہ تک ٹھیکیداروں، رگڑائی کرنے والوں اور فلٹرز کے ساتھ دو 400 جی پی ایم ایمائن یونٹوں اور ایک 2 ایم ایم بی ٹی یو/گھنٹہ ٹرائی تھلین گلائیکول (TEG) یونٹ کے لیے شروعاتی خدمات شامل تھیں۔ زیادہ تر سامان کو میدان میں آسان نقل و حمل اور تنصیب کے لیے اسکڈ-ماؤنٹڈ رکھا گیا۔

ویلرس اوریو ای پی کے درمیان ٹھیکے کا معاہدہ دسمبر 2013ء میں طے پایا تھا۔ ویلرس نے مارچ 2014ء میں عملی تحویل اور آغاز میں مدد فراہم کی اور یکم اپریل 2014ء کو پہلی بار گیس حاصل کی گئی تھی۔

“چار ماہ میں مکمل ہونے والا یہ منصوبہ ویلرس کی اپنے صارفین کی عالمی ضروریات اور طلب کو جلد اور موثر انداز میں پورا کرنے کا عکاس ہے۔” اسٹیو گل، سی ایاوویلرس نے کہا۔ ” ہماری نظریں یونائیٹڈانرجی پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے پر مرکوز ہیں۔”

یونائیٹڈانرجی پاکستان میں انجینئرنگ سروسز کے سربراہ سید منظور حسین نے کہا کہ “انتہائی سخت اوقات کار میں کام کرتے ہوئے، ہمارے لیے ایک ایسے شراکت دار کا انتخاب اہم تھا جو عالمی اثرات کا حامل ہو اور خطے میں ہماری فوری ضروریات کو سمجھے اور ان کو پورا بھی کرسکے۔ ویلرسمعیاری سازوسامان اور جاری منصوبے کی مدد کی بروقت فراہمی کے لیے ایک قابل اعتبار شراکت دار ہے۔”

ویلرس 2007ء سے مشرق وسطیٰ میں کمپریسر اسٹیشنوں اور پیداواری تنصیبات کی تعمیر و تدبیر، تنصیب اور تحویل کے شعبے میں کام کررہا ہے۔

 ویلرس کے بارے میں

کینٹز  کی مکمل ملکیت ماتحت ادارہ ویلرس تیل و گیس کو سنبھالنے اور آگے بڑھانے میں مکمل رہنما عالمی ادارہ ہے۔ ویلرسکمپریسرپیکیجز، پیداواری سازوسامان، گیس پروسیسنگ حل، مائع کو الگ کرنے کے نظام اور پیش تدبیر، تحصیل، تعمیر اور تحویل/ابتداء کی خدمات فراہم کرتا ہے  اس کا ہدف اپنے صارفین کو خاص طور پر تیار کردہ حل پیش کرنا ہے جن میں غیر معمولی توجہ موثریت اور کارکردگی پر ہو۔ ویلرصحت، حفاظت اور ماحولیاتی ذمہ داری میں اعلیٰ ترین معیارات کو حاصل کرنے سے وابستہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.valerus.com۔

رابطہ:
کرس ویلس
پیئرپونٹ کمیونیکیشنز
1.713.627.2223+
cwailes@piercom.com

The post ویلرس نے یونائیٹڈانرجی پاکستان کے ساتھ قدرتی گیس صاف کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا appeared first on Business News Pakistan.

The post ویلرس نے یونائیٹڈانرجی پاکستان کے ساتھ قدرتی گیس صاف کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply