نمایاں ڈرامہ جنوبی نصف کرہ میں پیش کرنے کے لیے سڈنی فیسٹیول 2015ءکا اعلان

جیمز تھیئری سڈنی میں تباک روژ لائیں گے
سفری پیکیجز کا اعلان

سڈنی، 22 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت کے سیاحت و بڑی تقریبات کے ادارے ڈیسٹینیشن نیو ساؤتھ ویلز (DNSW) اور سڈنی فیسٹیول نے 2015ء کے لیے سرفہرست ڈرامے کا اعلان کردیا – معروف جیمز تھیئری سڈنی اپنے اب تک کے سب سے بڑے اور گراں بہا کام تباک روژ کے ساتھ سڈنی اور جنوبی نصف کرہ کے لیے خاص طور پر ایک مرتبہ پھر واپس آئیں گے۔

8521404695 a نمایاں ڈرامہ جنوبی نصف کرہ میں پیش کرنے کے لیے سڈنی فیسٹیول 2015ءکا اعلان

James Thierree’s spectacular theatrics are coming to Sydney Festival 2015 with Tabac Rouge

http://photos.prnasia.com/prnvar/20140821/8521404695-a

شعبدہ باز، موسیقار، رقاص، اداکار، مسخرے، فن رقص کے ماہر – تھیئری اپنے فل ہاؤس سیزنز جون بگ سمفنی (2003ء)، برائٹ ایبس (2006ء) اور یو ریوائیر پیراپلوئی (2008ء) کے بعد چوتھی بار سڈنی فیسٹیول میں واپس آ رہے ہیں۔ تباک روژ میں تھیئری ہدایت کار، ماہر فن رقاصی اور سیٹ ڈیزائن کے کرداروں میں رقص، سرکس اور تھیٹر کی سرحدوں کو دھکیل رہے ہیں تاکہ ایسی کارکردگی پیش کریں جو تھیئری کے مطابق “خواہش، طاقت، نظاموں اور معاشروں کی سخت، اور لوگ کس طرح منظم ہوتے ہیں” کو بیان کرنے کے بارے میں ہے۔”

تباک روژ، 7 سے 23 جنوری تک سڈنی تھیٹر میں چلے گا، جس میں شعبدہ بازوں اور رقاصوں کا انتہائی ماہر گروہ شامل ہوگا جو تھیئری کی بے مثال ہدایات کے تحت شاندار قابلیت کے ساتھ جسمانی طور پر جراتمندانہ پیشکش کی حامل ہوگی۔ فن رقص کی تکمیل وکٹوریا تھیئری کے کپڑوں کے ڈیزائن اور ایک متحرک موسیقی کے ساتھ ہوگا جو میتھیوز شدید سے ویوالدی تک کا احاطہ کرتی ہے۔ تباک روژکسی بولے گئے لفظ کا حامل نہیں، جس نے بین الاقوامی مہمانوں کے لیے کارکردگی کو بہترین بنا دیا ہے کہ وہ بغیر کسی زبان کی رکاوٹ کے اس کا لطف اٹھائیں۔

8521404695 b نمایاں ڈرامہ جنوبی نصف کرہ میں پیش کرنے کے لیے سڈنی فیسٹیول 2015ءکا اعلان

Tabac Rouge is perfect for international visitors to Sydney to enjoy.

سڈنی فیسٹیول 2015ء سینکڑوں عالمی معیار کے مواقع پیش کرے گا اور دنیا بھر سے مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گا۔ 2015ء کے مکمل پروگرام کا اعلان 23 اکتوبر 2014ء کو ہوگا، البتہ مہمانوں کو بارعایت سفری پیکیجز کا فائدہ اٹھانے اور بعد میں پریشانی سے بچنے کے لیے ابھی بکنگ کرانے کی تجویز دی جاتی ہے۔

پیش کردہ تین پیکیجز یہ ہیں:

دی اسٹار٭

  • پرتعیش ہوٹل، دی ڈارلنگ، میں ایک رات کی رہائش
  • دی اسٹار کے بار، اور معروف ریستورانوں (بلا، بلیک بائے ایزرڈ اینڈ سوکیو) اور فوڈ نوڈل کا لطف اٹھانے کے لیے 50 ڈالرز کا کھانے اور پینے کا کریڈٹ
  • پریمیئم یا اے ریزرو ٹکٹ برائے تباک روژ
  • محض آن لائن بکنگ کرواتے ہوئے اس پرومو کوڈ SYDFEST15 (نازک معاملہ) کا حوالہ دیں۔ یا 1800 800 830 پر گیسٹ سروسز سے رابطہ کریں۔

ملاحظہ کریں star.com.au/sydneyfestival.

ایکر پیکیجز

ہاربر روکس ہوٹل – 224 ڈالر فی فرد سے٭

  • سڈنی کے تاریخی روکس علاقے میں ایک ہیریٹیج کوئنز روم میں رات بھر قیام
  • مکمل ناشتہ جو اسکارلیٹ ریسٹورینٹ میں پیش کیا جائے گا
  • تباک روژ کے لیے مخصوص ٹکٹ

ملاحظہ کیجیے www.accorhotels.com/sydneyfestival

کوئے ویسٹ سوئٹس سڈنی – 270 ڈالر فی فرد سے٭

  • سڈنی کی خوبصورت بندرگاہ کا نظارہ دینے والے بیڈروم کے حامل سٹی ویو سوئٹ میں رات بھر کا قیام
  • ہیرنگٹن ریسٹورنٹ میں دو افراد کے لیے ناشتہ
  • تباک روژ کا خصوصی ٹکٹ

ملاحظہ کیجیے www.accorhotels.com/sydneyfestival
تباک روژ کے لیے ٹکٹ اب www.sydneyfestival.org.au/tabacپر دستیاب ہیں۔

٭سفری  پیکیج شرائط: بصورت دستیابی۔ محفوظ بکنگ کے لیے کریڈٹ کارڈ تفصیلات درکار۔ پیکیج قیمتیں فی فرد ہیں اور کوئن بیڈنگ کے ساتھ فی پیکیج دو مہمانوں پر مشتمل ہیں، (ٹوئن بیڈنگ ہوٹل کے ساتھ براہ راست رابطے پر دستیاب ہے)۔ پیکیجز کی ادائیگی پہلے ہوگی اور یہ قابل واپسی نہیں۔ یہ بکنگز 23 اگست سے 12 اکتوبر 2014ء کے دوران 9 سے 22 جنوری 2015ء تک قیام کے لیے موثر ہیں۔ تباک روژ کے ٹکٹ اسی روز کی کارکردگی کے لیے موثر ہوں گے جس کے لیے رہائش گاہ بک کروائی گئی ہے۔

8521404695 c نمایاں ڈرامہ جنوبی نصف کرہ میں پیش کرنے کے لیے سڈنی فیسٹیول 2015ءکا اعلان

Tabac Rouge will show at Sydney Festival in a Southern Hemisphere exclusive.

ڈیسٹینیشن این ایس ڈبلیو کے بارے میں

ڈیسٹینیشن این ایس ڈبلیو نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کی سیاتح اور اہم تقریبات کے شعبے کے لیے حکومت کا معروف ادارہ ہے۔ ہمارا کردار سڈنی اور نیو ساؤتھ ویلز کو دنیا کے بہترین سیاحتی اور اہم تقریباتی مقام کی حیثیت سے پیش کرنا ہے؛ تاکہ وہ اہم کھیلوں اور ثقافتی واقعات کو حاصل کرے؛ اور اہم بین الاقوامی اجلاسوں کو حاصل کرنے کے لیے بزنس ایونٹس سڈنی کے ساتھ شراکت داری میں کام کرے اور سفری انعامات کے پروگراموں کو فائدہ دے؛ اور ایسے منصوبے بنائے اور پیش کرے جو ریاست بھر میں مہمانوں کی آمد میں اضافہ کریں؛ اور سال 2020ء تک این ایس ڈبلیو حکومت کے مہمانوں کے اخراجات کو دوگنا کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد دے۔

کھانے پینے اور شراب کے میلوں سے لے کر سرفنگ کے مقابلوں تک، فن و ثقافت کا جشن منانے کے لیے عالمی معیار کی کھیلوں کی تقریبات کے لیے نیو ساؤتھ ویلز تقریبات کے ایک ایسے سالانہ کلینڈر کا حامل ہے جو آسٹریلیا کی جدید زندگی کے مختلف پہلوؤں کو پیش کرتی ہے۔ خصوصی تقریبات کے انعقاد کی صلاحیت میں سڈنی کا آسٹریلیا میں کوئی مقابل ہیں جو پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہیں۔ ڈیسٹینیشن این ایس ڈـلیوایسے عالمی معیار کے ایونٹس کو بنانے اور حاصل کرنے میں سب سے آگے ہے جو سڈنی کو عالمی صفحہ اول پر لائیں۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

کورین کاؤلیشا،
61-2-9931-1462+, corinne.cowlishaw@dnsw.com.au

میلیسا ولسن،
61-2-9931-1156+, melissa.wilson@dnsw.com.au

http://photos.prnasia.com/prnvar/20140821/8521404695-b

http://photos.prnasia.com/prnvar/20140821/8521404695-c

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20140821/8521404695-a
تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20140821/8521404695-b
تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20140821/8521404695-c

The post نمایاں ڈرامہ جنوبی نصف کرہ میں پیش کرنے کے لیے سڈنی فیسٹیول 2015ءکا اعلان appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply