حیات ریجنسی شوچو مشرقی چین میں کھل گئی

شوچو، چین، 29 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — حیات ریجنسی شوچو نے آج شنگھائی کے پڑوس میں چین کے اہم اقتصادی، ثقافتی و تاریخی شہروں میں سے ایک شوچو میں آغاز کا اعلان کیا۔

201408261633 e9851eef 2 حیات ریجنسی شوچو مشرقی چین میں کھل گئی

VIPs at the Grand Opening of Hyatt Regency Suzhou

http://photos.prnasia.com/prnvar/20140826/0861406096-a
http://photos.prnasia.com/prnvar/20140826/0861406096-b
http://photos.prnasia.com/prnvar/20140826/0861406096-c

شوچو، جو “چین کے وینس” کے طور پر مشہور ہے، اپنی قدیم نہروں، پلوں اور یونیسکو میں درج باغات کے لیے معروف ہے۔ دلفریب جنجی جھیل، کلچر اینڈ آرٹس سینٹر، انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر اور فیرسوہیل پارک کے نواح میں حیات ریجنسی شوچو اس تاریخی شہر کے جدید قلب میں نئی آسائش اور اعلیٰ ٹیکنالوجی سہولیات پیش کرتا ہے۔

شوچو انڈسٹریل پارک (SIP) میں تزویراتی انداز میں قائم اور اپنے دروازے پر سب وے اسٹیشن کی موجودگی کے ساتھ حیات ریجنسی شوچوشوچو اور شنگھائی کے درمیان منسلک کرنےوالا کلیدی ہے، جو آنے والے مہمانوں کے لیے آسان رسائی پیش کررہا ہے۔ یہاں سے شنگھائی پہنچنے کے لیے ٹرین سے صرف 25 منٹ ، اور شنگھائی کے ہونگچیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بذریعہ گاڑی ایک گھنٹہ لگتا ہے۔

اندرونی ڈیزائن شوچو کے کلاسیکی باغات سے متاثر ہے جسے بڑے پیمانے پر جدید فن پاروں اور تجریدی نمونوں سے ملایا گیا ہے جو شوچو کے جدید چہرے کو ظاہر کرتے ہیں۔

201408261633 3adc1b2b 2 حیات ریجنسی شوچو مشرقی چین میں کھل گئی

Charity Donation from Hyatt Regency Suzhou and Jinghope, the owning company of the hotel.

گیری چین، جنرل مینیجر حیات ریجنسی شوچو نے کہا کہ “ہم حیات ریجنسی برانڈ کے مشہور عالمی معیار کے کھانوں، مہمان نوازی اور آسائش کو چین کے تاریخی ترین شہروں میں سے ایک میں متعارف کروانے پر خوش ہیں۔ جیانگ سو صوبے میں پہلے حیات ہوٹل کی حیثيت سے حیات ریجنسی شوچو شہر میں تعلقات، کھانوں، ملاقات، خوشی اور آرام کے لیے متاثر کن مقام ہوگا۔ ماہر منصوبہ سازوں اور پرجوش ہوٹل منتظمین کی ایک متحرک ٹیم کے ساتھ ہم ارد گرد اور دنیا بھر کے مہمانوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہیں۔”

حیات ریجنسی شوچو کے مہمانوں کے لیے 355 جدید کمرے ایک پرکشش 29 منزلہ ایوان کو گھیرے ہوئے ہیں۔ روشن اور جدید ڈیزائن شوچو کے انداز کو مکمل کرتے ہیں – بڑی سیاہ و سفید دیوار جن پر کلاسیکی طرز تعمیر کے نمونے اور باغات کی تصاویر ہیں تاکہ بید کے لالٹینوں کو قدرتی جنگلات اور نمونوں سے ملایاجائے۔

حیات ریجنسی شوچوپانچ ریستورانوں اور لا ؤنج کے ساتھ شوچو میں حیات کے مشہور زمانہ کھانے کے تجربات لاتا ہے۔ لابی سے بڑے سیڑھیوں سے چڑھتے ہوئے دوسرے منزل کا ہوا چی 88 ایک متحرک چینی ریستوران ہے جو اصلی شوچو اور ہوائیانگ کھانے، تائی ہو کشتی کھانے، اور پھلوں کے درختوں کی لکڑیوں پر بھونی گئی شہر کی نفیس ترین پیکنگ بطخ پیش کررہا ہے۔ تیسری منزل پر دی فائر پلیس ایک بین الاقوامی کبابوں کا ریستوران ہے جو پیچیدہ یورپی بسٹرو-انداز ماحول کا حامل ہے۔ نچلی منزل پر ٹی ہاؤس ہلکا پھلکا ناشتہ، مشروبات اور شرابوں کا آمیزہ پیش کرتا ہے۔ رات تک ٹی ہاؤس ایک پرسکون شراب خانے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ 29 منزلہ شاندار ایوان کے نیچے، دی ایٹریئمغیر رسمی تقریبات اور اجتماعات کے لیے ایک نفیس مقام ہے۔ مارکیٹ کیفےدگنی بلندیوں کی کھڑکیوں کے ساتھ دوسری منزل کو گھیرے ہوئے ہے، جہاں مہمان پرات، جالی اور چینی برتن میں تیار ہونے والے کھانے نوش فرما سکتے ہیں۔

201408261634 3f75e061 2 حیات ریجنسی شوچو مشرقی چین میں کھل گئی

29-floor high atrium at Hyatt Regency Suzhou, the highest in the city.

حیات ریجنسی شوچو ہر تقریب کے لیے مقام ہے۔ ریزیڈنسایک نئے خیال کا حامل تقریباتی مقام رکھتی ہے جو چار کثیر الاستعمال کمروں پر مشتمل ہے جو 360 مہمانوں کی میزبانی کرسکتے ہیں۔ کمرے ہمہ گیر متحرک اسکرینوں کے حامل ہیں جو ایک بڑی ڈیوڑھی میں کھلتی ہیں، اور ایک جداگانہ باورچی خانہ بھی رکھتے ہیں جو کھانے کے تخلیقی تجربات سے مکمل طور پر لیس ہیں۔ جدید انداز میں تعمیر کردہ 6,240 مربع فٹ کا ریجنسی بال روم محفل جام کے لیے 450 افراد تک کی اور کھانے کی نجی تقریب کے لیے 340 افراد کی میزبانی کرسکتا ہے۔ بال روم کو چھوٹی تقریبات کے لیے دو کمروں میں بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ایک وی آئی پی/دلہن کمرہ لباس اور لاؤنج دستیاب ہے۔ سڑک کی جانب سے داخلے کے لیے ایک نجی داخلہ بھی خاص طور پر فراہم کیا جاتا ہے۔

حیات ریجنسی میں یوئیاسپا کو قدرتی توازن کو بحال کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ چھ نجی اسپاسوئٹس مع دو ری فلیکسولوجی مقامات جسمانی و چہرے کے علاج کی مکمل اقسام فراہم کرتے ہیں۔ ہوٹل فرش سے لے کر چھت تک کے شہری مناظر کے حامل پیراکی کے لیے 25 میٹر کے داخلی حوض کا حامل ہے۔ 24 گھنٹے کھلا فٹنس سینٹر جدید کارڈیو اور قوت کے آلات پیش کرتا ہے، جو مہمانوں کو سوشل میڈیاایپس کے ذریعے اپنے مشق اور ورژن کو شیئر کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20140826/0861406096-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20140826/0861406096-b
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20140826/0861406096-c

The post حیات ریجنسی شوچو مشرقی چین میں کھل گئی appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply