ایئربورن وائرلیس نیٹ ورک نے نئے سی ای او کی تعیناتی کا اعلان کردیا

حفاظتی آپریشنز، ہم آہنگی، اور انتظامات کے لیے معروف تجربہ کار ماہر ادارے کو ترقی کے اگلے مراحل میں لے کر جائیں گے

لاس اینجلس، 16 فروری 2017ء / پی آر نیوز وائر/ —

آج ایئربورن وائرلیس نیٹ ورک (او ٹی سی کیو بی: ABWN) نے مائیکل (مائیک) جے وارن کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مائیک نے حال ہی میں افغانستان میں ای سی سی انٹرنیشنل کے لیے بطور ریجنل آپریشز اور سیکورٹی ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیئے ہیں۔ اس عہدے پر رہتے ہوئے وہ 18 بڑے ڈی او ڈی تعمیراتی منصوبوں، جن کی کل مالیت 1,000,000,000 امریکی ڈالر ہے، کی حفاظت پر نظر رکھے ہوئے ہیں جن میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا 500 ملین ڈالر کی لاگت سے ہرات سے مزار شریف تک سڑک تعمیر کرنے کا منصوبہ اور افغان وزارت کان کنی، تیل اور گیس کے ساتھ یو ایس ایڈ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کا 50 ملین ڈالر کا ایک منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس سے قبل مائیک افغانستان ہی میں چیچھی اینڈ کمپنی کنسلٹنگ انکارپوریشن کے لیے سیکورٹی اینڈ سیفٹی کے ڈائریکٹر آف آپریشنز کے طور پر کام کر رہے تھے اور ان کی توجہ کا مرکز یو ایس ایڈ کے ساتھ معاہدے کے تحت پیمائش اور تشخیص کا پروگرام تھا۔ قبل ازیں وہ نیٹو اور امریکی افواج کے لیے بین الاقوامی حفاظتی معاونت کے تحت انسانی خطوں کے نظام کے پروگرام مینیجر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ کابل، افغانستان میں امریکی سفارت خانے اور کامیسیف کے مشیر رہنے کے علاوہ ایساف کے صدر دفتر میں سی جے 2 ایکس بھی رہے ہیں۔

مائیک 1994ء میں امریکی بحری افواج سے بطور لیفٹیننٹ کرنل ریٹائر ہوئے۔ بحیثیت بری فوجی افسر وہ اوکیناوا میں تعینات تھرڈ سرویلنس اینڈ ریکوناسینس گروپ ایگزیکٹو آفیسر کے علاوہ کانکرڈ، کیلی فورنیا میں واقع نیول ویپن اسٹیشن میں سب سے بڑی بحری حفاظتی بیرک کے کمانڈنگ افیسر اور مرین کور ریکروٹ ڈپو، سان ڈیاگو میں بھی متعدد عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ الینوائے سے تعلق رکھنے والے مائیک نے یونیورسٹی آف مسوری سے پولیٹیکل سائنس میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ مائیک نے امریکی مرین کور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے بھی گریجویٹ کیا۔ انہیں کوائن (انسدادشورش) کے ماہر کے علاوہ متعدد سیکورٹی اور سیفٹی کورسز میں کاؤنٹر ٹیررزم پلانر کی بھی سند دی گئی ہے۔

مائیک پروجیکٹ مینجمنٹ کا بھی وسیع پس منظر رکھتے ہیں اور کمپیوٹر ہارڈویئر کے علاوہ سافٹویئر انڈسٹری کے متعدد اداروں میں کام کے دورن ادارے کی ترقی اور وسعت کے لیے کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں۔

ایئربورن وائرلیس نیٹ ورک کے صدر جے ایڈورڈ ڈینئیلز نے کہا کہ مائیک ترقی کے اگلے مراحل میں ہماری ٹیکنالوجی کو جدت سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ حفاظتی آپریشن میں ان کی مہارت اور شہری و سرکاری دونوں طرز کے شعبوں میں پس منظر رکھنے کی خوبی ادارے کے لیے بیش قیمت ثابت ہوگی بالخصوص ایک ایسے وقت میں کہ جب انفینیٹس سپر ہائی وے ٹ م کی بھرپور تشہیر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کے منفرد پس منظر اور عمومی خیال کو بہترین حقیقت میں تبدیل کرنے کی قابلیت وہی خصوصیات ثابت ہوں کہ جو کاروبار کو اگلی سطح پر پہنچانے کے لیے ہمیں درکار ہیں۔

مزید معلومات کے لیے دیکھیں: www.airbornewirelessnetwork.com

مستقبل کے حوالے سے بیانات کے بارے میں اطلاع

یہ اعلامیہ “مستقبل کے حوالے سے بیانات” رکھتا ہے جو امریکی پرائیوٹ سکیورٹیز لٹیگیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے سیف ہاربر بیانات کے زمرے میں آتے ہیں۔ یہ بیانات ادارے کی انتظامیہ کے موجودہ یقین اور توقعات پر مبنی ہیں اور واضح خطرات اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں۔ اگر یہ مفروضے غلط ثابت ہوئے یا خطرات یا غیر یقینی کیفیات حقیقت کا روپ دھار گئیں تو حقیقی نتائج مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

خطرات اور غیر یقینی کیفیات میں سرمائے کی دستیابی؛ نئی مصنوعات یا ٹیکنالوجیوں کی تیاری سے منسلک اور ایک ترقی پذیر ادارے کی حیثیت سے کام کرنے کی فطری غیر یقینی کیفیات؛ اپنے کاروبار کو چلانے یا مصنوعات کو آگے بڑھانے کے منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے درکار اضافی سرمایہ کاری کے حصول کی ہماری صلاحیت؛ اپنے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم پر مبنی مصنوعات کی تیاری اور کمرشلائز کرنے کی ہماری صلاحیت؛ جس صنعت اور مارکیٹ میں ہم کام کرتے ہیں اس میں مسابقت؛ عام صنعتی حالات؛ عام اقتصادی عوامل؛ صنعتی احکامات کا اثر؛ ٹیکنالوجی میں جدت؛ مقابل اداروں کی نئی مصنوعات اور حاصل کردہ پیٹنٹس؛ ساخت گری میں مشکلات یا تاخیر؛ ادارے کے پیٹنٹس کی موثریت پر انحصار؛ اور قانون سازی کی زد میں ہونا، بشمول پیٹنٹ قانون سازی، اور/یا انضباطی اقدامات۔

رابطہ:

رابرٹ ہاگ
آئی آر ٹی ایچ کمیونی کیشنز
فون:
1-866-976-4784+
ABWN@irthcommunications.com

Related Post

Leave a Reply